14 4

سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان


لاہور (ویب ڈیسک) واپڈا نے عیدالفطر پر ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور بونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق واپڈا کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین کی منظوری کے بعد بونس دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وباء کےدوران بجلی کی پیدوار کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر دفتر امور کو چلانے کے لئے ملازمین نے کام کیا، اس لئے ملازمین کو ایک تنخواہ بطور بونس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔واپڈا کی جانب سے

ملازمین کو عیدالفطر سے قبل بونس کی ادائیگی کر دی جائےگی۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت بھی سرکاری ملازمین اورپنشنرر کو عید الفطر سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ قبل ازیں تنخواہیں اورپنشن کی ادائیگی کے لئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس20 مئی تک متحرک ہو نے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر نئےنوٹی فکیشن کے مطابق ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے گی۔ سرکاری ملازمین کومئی کی تنخواہ18مئی کوملےگی، پنجاب حکومت نےمئی کی تنخواہ18مئی کودینےکانوٹی فکیشن جاری کردیا، محکمہ خزانہ نے18مئی تک تنخواہیں جاری کرنے کے لئےاےجی آفس کوخط بھی لکھ دیا۔گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی

اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکاری ملازمین کی عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے لئے تنخواہیں اور پنشن جاری کردیں جائیں گی، وفاقی حکومت نے ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔عید سے قبل مئی کی تنخواہ قبل از وقت ادا کی جائے گی۔ فیصلہ ملازمین اور پنشنرز کے لئےعید کی خوشیوں میں اضافے کا باعث بنے گا۔فنانس ڈویژن نے اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ عید الفطر 25 مئی کو منائے جانے کا امکان ہے اس لیے تمام وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن عید سے پہلے جاری کردی جائے۔ فنانس ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ وفاقی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 21 مئی کو جاری کی جائے۔عید الفطر کی آمد سے قبل تمام پنشنرز کو 2 ماہ کی پنشن مل جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us