ملازمین

سرکاری ملازمین کہیں کے نہ رہے،کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل


لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کرنے کی شرط عائد کردی، آئی ایم ایف شرط رکھی کہ سرکاری ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک دے کر فارغ کردیں،وزیراعظم کو کھڑے ہونا چاہیے کہ کووڈ کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا کہ حکومت کے پاس اطلاعات ہیں کہ بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین احتجاج یا دھرنا دینے کی تیاری میں ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اجلاس ہوچکا ہے کہ سرکاری ملازمین کی پنشن ختم کردیں، سرکاری

ملازمین ایک ہی بار گولڈن ہینڈ شیک ، پیسا دے کر فارغ کردیں۔ جبکہ آئندہ کیلئے پنشن بالکل ختم کردیں، آئی ایم ایف کی شرائط بڑی عجیب سی ہیں، وزیراعظم عمران خان کو چاہیے اس معاملے میں خود مداخلت کریں اور اسٹینڈ لیں ۔وزیراعظم بات کریں کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا کی صورتحال سے معیشت دوچار ہے، لوگ پہلے ہی بڑے مسائل میں ہیں۔ابھی چار پانچ ماہ ٹھہر جائیں اس کے بعد ہم اس پر نظرثانی کرسکتے ہیں، اس لیے موجود ہ حالات میں لوگوں کو نوکریوں سے نہیں نکال سکتے۔ سرکاری ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کی امید ہے کہ معاملہ حل ہوجائے۔ واضح رہے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ مالی سپورت پروگرام کی بحالی کے لیے مذاکرات کر رہا ہے اور کورونا وائرس کے برے اثرات کے باوجود معیشت میں بہتری کے لیے پرامید ہوں۔ہمیں

امید ہے کہ مارکیٹ اور دنیا کے لیے اچھی خبر ہوگی کیونکہ ہم پروگرام کو بحال کر رہے ہیں۔ دونوں فریقین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے اور پاکستان کو جی ڈی پی کی کم شرح بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف دونوں ملک میں آئی ایم ایف کی مدد سے معاشی اصلاحات پر کام کر رہے ہیں جس میں خاص کر ٹیم کی وصولی، معیشت کے استحکام اور مالی خسارے کو ختم کرنا ہے۔گوکہ بیل آٹ پیکیج اب تک زیرالتوا ہے لیکن پاکستان کو آئی ایم ایف سے ہنگامی طور پر 14لاکھ ڈالر

موصول ہوچکے ہیں تاکہ کورونا وبا کے باعث ہونے والے اخراجات اور معیشت کے اثرات پر وقتی طور پر قابو پایا جائے۔ حکام کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف کے پیکیج سے پاکستان کو اپنی مالی پوزیشن بہتر کرنے اور عالمی سطح پر معاشی اعتماد کی بحالی میں مدد ملے گی۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ تیریسا ڈیبن سانچیز کا کہنا تھا کہ ‘پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کی ٹیمیں جڑی اور مذاکرات میں لگی ہوئی ہیں، دونوں ٹیمیں سخت محنت کر رہی ہیں اور پروگرام کی بحالی کے مثبت نتائج کے لیے کام کر رہی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
29
پریزائڈنگ آفیسر لیاقت علی بھٹہ نے تہلکہ خیز ویڈیو پیغام جاری کردیا
28
وزیر اعظم کب تک اسمبلیاں تحلیل کر سکتے ہیں؟ سینئر صحافی کی بڑی خبر
27
عمران خان کیا کرنے والے ہیں؟ اعتزاز احسن نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
26
پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ، نیا کھلاڑی میدان میں اُتار دیا
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
24
سینیٹ انتخابات کے لیے کتنے اراکین بِک چکے ہیں؟ تعداد سامنے آگئی

تازہ ترین ویڈیو
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us