اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 10فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔جبکہ سیگریٹ کی ایکسائز ڈیوٹی میں بھی 100فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔اسی طرح ٹڈی دل کے تدارک کےلئے بھی8ارب روپے مختص کرنے کے اقدام کی منظوری دے دی گئی ہے۔سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینیٹر
کلثوم پروین نے سیمنٹ میں بھی ڈیوٹی ریلیف کا مطالبہ کیا۔ جبکہ یونیورسٹیوں کو آن لائن تعلیم کےلئے آلات کے فنڈز کو بھی بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔سینیٹ کمیٹی نے ٹیکسوں کےاہداف حاصل کرنے کےلئے فنانس بل پر بھی نظر ثانی کی منظوری دے دی۔