work 1 113

سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹ کروانے کے اب کتنے پیسے لیے جائیں گے مریضوں کو موت دکھا دینے والی خبر آگئی


لاہور (آ ئی این پی) لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں فری ٹیسٹ بھی ختم کر دیے گئے۔ اسپتال آنے والے مریضوں سے معمولی ٹیسٹ کی بھی فیس وصول کی جا رہی ہے۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں غریبوں کو دی گئی ایک اور سہولت بھی ختم کر دی گئی، سرکاری اسپتالوں میں موجود مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی ختم کر کے

غریب کا علاج مشکل کر دیا گیا۔ اب سرکاری اسپتالوں میں بھی چھوٹی بڑے ٹیسٹوں کی فیس وصول کی جا رہی ہے۔ سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو ٹیسٹ کے بدلے بل ادا کرنا ہو گا۔ معمولی بلڈ ٹیسٹ ہو یا ایکسرے سب کی فیس وصولی شروع کر دی گئی ہے۔اسپتال آنے والے مریضوں کا کہنا تھا کہ ٹیسٹوں کی نوعیت کے مطابق مختلف فیس وصول کی جا رہی ہے جب کہ او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کو ٹیسٹوں سے پہلے ٹوکن لینا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود مریضوں نے شکایت کی کہ میؤ اسپتال میں ٹوکن لگانے والا ملازم ڈیوٹی سے غائب ہے جس کی وجہ سے ٹوکن کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔مریضوں نے شکوہ کیا کہ میؤ اسپتال آنے والے مریضوں کو ٹوکن کے حصول کے لیے طویل انتظارکرنا پڑتا ہے جب کہ ٹیسٹوں کے لیے مرد اور خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں اور کوئی پرسان حال نہیں ہے،او پی ڈی سمیت جنرل مریضوں اور پرائیوٹ مریضوں کے لیے الگ الگ ریٹس مقرر کیے گئے ہیں،صوبائی حکومت کی جانب سے نافذ نئے ریٹس کے مطابق انجیو گرافی کے 25 ہزار 200 سے 45 ہزار، ہارٹ سرجری کے اڑھائی لاکھ، دیگر پروسیجرز کے 50 ہزار سے ایک لاکھ وصول کیے جائیں گے۔اسی طرح ڈائیلسز کے لیے اب 4 سے 8 ہزار، گردے کے دیگر امراض کے لیے 700 سے 20 ہزار، سی سیکشن کے لیے 50 ہزار سے ایک لاکھ روپے دینا پڑیں گے۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیسٹوں کی بھی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us