28

سعدیہ افضال نے فیصل واوڈا سے دوسری شادی ظاہر کر دی


لاہور (نیوز ڈیسک ) اپریل2019 میں یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں کہ حکمران جماعت کے رہنما نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے۔۔ فیصل واڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔اس حوالے سے معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واڈا کی دوسری شادی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس پر سخت ردعمل دیا تھا اور کہا

تھا کہ میڈیا کو بغیر تحقیق کے جھوٹی خبریں نہیں دینی چاہئیے۔ فیصل واوڈا کی سعدیہ افضال سے شادی کے حوالے سے بہت خبریں گردش کرتی رہی تھیں تاہم دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور شادی کو ظاہر نہیں کیا۔لیکن جب گذشتہ روز فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے تو سعدیہ افضال نے انہیں پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی۔سعدیہ افضال نے فیصل واوڈا کے ساتھ خوبصورت

تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’مبارک ہو سینیٹر صاحب ‘۔سعدیہ افضال کے ٹویٹ کرتے ہی جہاں لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا وہیں انہیں مبارکباد بھی دی،جب کہ اینکر پرسن کی جانب سے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی خوبصورت جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت بہت مبارک آپ دونوں کو۔واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ

سعدیہ افضال اور فیصل واوڈا نے دو سال قبل شادی کی تھی تاہم اسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔سعدیہ افضال کی جانب سے یہ شادی اُس وقت ظاہر کی گئی جب فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔سعدیہ افضال گذشتہ کئی سالوں سے بطور اینکر پرسن کام کر رہی ہیں جب کہ فیصل واوڈا حکمراں جماعت تحریک انصاف کے متحرک رہنما ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us