6 3

سعودی حکومت نے تارکین کو ڈی پورٹ کرنے کےساتھ ساتھ دوبارہ داخلے پر مکمل پابندی کا اعلان کر دیا


ریاض(ویب ڈیسک) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ جو تارکین وطن کورونا سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے، یا دکانوں کے اندریا باہرگروہوں کی صورت میں اکٹھے ہوں گے، انہیں مملکت سے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا اور ان کے سعودیہ میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہو گی ۔وزارت داخلہ کی جانب سے دُکانداروں اور ملازمین کےلیے کورونا سے متعلق

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر سزاؤں کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق اگر کسی کاروباری مرکز میں مقررہ تعداد سے زائد افراد نظر آئے تو ہر زائد فرد کے حساب سے دُکاندار کو 5ہزار درہم فی کس کا جرمانہ کیا جائے گا، جس کی زیادہ سے زیادہ حدایک لاکھ ریال ہو گی، اوراس کی دکان تین ماہ کے لیے بند کر دی جائے گی۔اگر کسی کاروباری مرکز کی جانب سے لوگوں کی مقررہ حد سے متعلق

خلاف ورزی کو دہرایا جائے گا تو اس پر جرمانے کی رقم دگنی کر دی جائے گی تو چھ ماہ کے لیے دکان سِیل کر دی جائے گی۔اس صورت میں دُکاندار سے دس ہزار فی کس کے حساب سے جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ جبکہ تیسری بار خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے کی دُگنی رقم وصول کرنے کے علاوہ ذمہ دار شخص کو گرفتار کر لیا جائے گا اور اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔اگر ان خلاف ورزیوں میں کوئی غیر ملکی ملوث ہوا تو اسے فوری طور پر ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ اور سزا کے طور پر اس کے مملکت میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کرنل طلال الشہوب نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی فاصلے سے متعلق ہدایات کی سختی سے پابندی کریں، اور کسی بھی جگہ پانچ سے زائد افراد ایک جگہ اکٹھے نہ ہوں۔ تاکہ کورونا وائرس کی وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔ اگر کوئی شخص سماجی تقریب منعقد کرتا ہے یا ایسی کسی تقریب میں شرکت کرتا ہے تو دونوں صورتوں میں اسے جرمانے اور سزا کا سامنا کرنا ہو گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us