53

سعودی عرب بھی میدان میں آگیا، بڑا فیصلہ سُناتے ہوئے امت مسلمہ کو سرپرائز دے دیا


ریاض (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب نے اماراتی طیاروں کو اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات کو دنیا کے کسی بھی ملک میں پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔جس سے واضح ہے کہ اب متحدہ عرب امارات کے طیارے اسرائیل جانے کے لیے بنا کسی روک ٹوک کے سعودی ائیر سپیس استعمال کر سکیں گے۔سعودی عرب کی جانب سے یہ اہم پیش رفت حال ہی میں پہلا اسرائیلی طیارہ متحدہ عرب امارات لینڈ کرنے کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔اسرائیلی طیارہ

سعودی عرب کی فضاؤں سے ہوتا ہوا متحدہ عرب امارات پہنچا۔اسرائیلی طیارہ سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ابوظہبی پہنچا۔اسرائیلی پرواز کو سعودی عرب سے گزرنے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اورداماد جیریڈ کشنر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں فلسطین کے مسئلے پر ضروری گفتگو ہوئی۔سعودی گزٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور جیریڈ کشنر کے درمیان ملاقات میں خطے میں امن کی بحالی کے لیے فلسطینی اور اسرائیلی حکام کے درمیان دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جبکہ

اس سے قبل امریکی صدر کے مشیر اورداماد جیریڈ کشنر نے دعویٰ کیا تھا کہ تمام 22 عرب ریاستیں اسرائیل کو بہت جلد تسلیم کرلیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان بہت جلد متوقع ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد سے ہی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ شاید دوسرے اسلامی اور خاص طور پر خلیجی ممالک بھی اسرائیل کو بہت جلد تسلیم کرلیں گے۔ اسی سلسلے میں جہاں امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے، وہیں ڈونلڈ ٹرمپ کےمشیر اورداماد جیریڈ کشنر کئی بار دعویٰ کرچکے ہیں کہ آنے والے دنوں میں متعدد اسلامی ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us