14

سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری


اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کے لیے ورک ویزے کی بحالی کے بعد پاکستانی ورکرز کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر سعودی عرب کے حکام نے پاکستان سے سات ہزار نئے ملازمین کی ڈیمانڈ کی ہے۔پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ اینڈ بیورو آف امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الشکور سومرو نے ایک خلیجی اخبار کو بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے اوورسیز ایمپلائیمنٹ بیورو کو پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہونے کے بعد مختلف ریکروٹمنٹ ایجنسیز نے بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ویزے کی اجازت کے بعد رواں ماہ سات ہزار سے زائد

ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے جس کے بعد ریکروٹمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔خلیجی اخبار کے مطابق اوورسیز ایمپلائیمنٹ بیورو حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں جب کہ ذاتی ملازمین سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی ملازمین کی ڈیمانڈ بڑھی ہے۔سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اوور سیز ایمپلائیمنٹ بیورو سے ڈاکٹرز، کمپیوٹر پروگرامرز، انجینئرز، الیکٹریشنز، سیلز مین اورڈرائیورز سمیت دیگر شعبوں میں بھرتیوں کے لیے پاکستانی ملازمین کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ کے ڈپٹی ڈائیریکٹر عبد الشکور سومرو کے مطابق کورونا کی وجہ سے جو افراد سعودی عرب روانہ نہیں ہوسکے تھے ان کے ویزے کی معیاد میں توسیع بغیر کسی اضافی فیس کے کی جارہی ہے۔خلیجی اخبار سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاون کے

باعث 60 ہزار ایسے ورکرز تھے جنہیں ویزہ تو لگ گیا تھا لیکن سفری پابندیوں کے باعث ملازمت پر نہیں جا سکے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کے ویزورں میں بھی توسیع کا آغاز کردیا گیا ہے۔اخبار کے مطابق سعودی عرب کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی ورکرز اپنے پرانے ویزے کی منسوخی اور نیا ویزہ لگوانا چاہتے ہیں، وہ کفیل کی جانب سے سعودی وزارت خارجہ اور سعودی چیمبر آف کامرس کا تصدیق شدہ خط اور نیا میڈیکل سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں۔طے شدہ طریقہ کار کے تحت ورکرز اپنے سابق ای نمبر ہی نئی میڈیکل رپورٹ کے ساتھ آن لائن اپ لوڈ کریں۔خلیجی اخبار کے مطابق کاغذات مکمل ہونے کے بعد پرانا ویزہ منسوخ ہو جائے گا اور نیا ورک ویزہ لگا کر دے دیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us