3

سعودی عرب پر میزائل حملہ


ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب پر ایک بار یمن کی حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں تین سعودی خواتین زخمی ہو گئی ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق حوثی ملیشیا نے یمن کی سرحد کے ساتھ منسلک سعودی صوبے جازان پر میزائل داغا، جو سرحدی علاقے کے قریب واقع ایک گائوں پر جا گر

ا۔میزائل کے ٹکڑوں کی زد میں آ کر تین مقامی خواتین زخمی ہو گئیں، جنہیں ہسپتال منتق کیا گیا ہے۔اس حوالے سےجازان میں شہری دفاع کے ڈائریکٹریٹ کے میڈیا ترجمان کرنل محمد بن یحیی الغامدی نے بتایا ہے کہ یمنی سرزمین سے داغا گیا ایک میزائل جازان میں ایک سرحدی گاؤں میں آ کر گرا۔جو کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی طرف سے داغا گیا تھا۔ اس حملے میں میزائل کے ٹکڑوں سے ایک گھر کو نقصان پہنچا اور اس میں موجود تین خواتین معمولی طور پر زخمی ہو گئیں۔خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی

کے لیے قائم کردہ عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا تھا کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنگ بندی کی 59 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ

یمنی سیکیورٹی فورسز اور عرب اتحاد اقوام متحدہ کی طرف سے کی گئی جنگ بندی پرعمل درآمد کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور حوثی ملیشیا کی دہشت گردانہ کارروائیوں پر تحمل کا مظاہرہ کیاجا رہا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us