21 2

سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان،


اسلام آباد ۔ ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے پیر کو وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔لاقات میں دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات گہرے اور تاریخی نوعیت کے ہیں، الحرمین الشریفین کا تقدس ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا دکھائی دے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب میں شہری آبادیوں اور عسکری تنصیبات کو

 

نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران ان دونوں شخصیات سے ملاقات کے متمنی ہیں۔
وزیر خارجہ نے سعودی سفیر سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ کثیر تعداد میں پاکستانی سالہا سال سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور سعودی عرب کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے چلے آ رہے ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ سعودی حکومت کورونا وبائی صورتحال میں بہتری کے بعد ملازمتوں سے برخاست کئے گئے پاکستانی ورکرز کی واپسی اور روزگار کی دوبارہ فراہمی کے حوالہ سے خصوصی اقدامات کرے گی۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us