5

سفری پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان


دبئی(آن لائن) دبئی میں سفری پابندیوں میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دبئی حکام کی جانب سے جاری مراسلہ کے حوالے سے بتایا کہ 7 جولائی سے سیاح با آسانی دبئی میں داخل ہو سکیں گے اور جن کے پاس مقامی رہائشی ویزہ ہے وہ 23 جون سے دبئی جا سکیں گے۔ دبئی آنے والے سیاحوں کا ائر پورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ سیاحوں اور مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں 14 دن کے لیے قرنطینہ کر دیا جائے گا۔ دبئی حکام کے مطابق دبئی آنے والےمسافروں کو حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہو گا اور مسافر میں کورونا کی علامات نظر آنے پر ائر لائنز انہیں نیچے اتار سکتی ہیں۔اس سے قبل دوران

سفر مسافروں کی حفاظت کے لیے دبئی ایرپورٹ پر خودکار مشینیں نصب کر دی گئی تھیں جہاں سے دستانے، ماسک اور سینٹائزر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ خود کار مشینیں داخلوں راستوں کے ٹرمینل نمبر دو اور تین پر نصب کی گئیں جہاں ایک فیس ماسک اور دستانوں کی جوڑی 6 درہم میں دستیاب ہے۔ مسافر حضرات خود کار مشینوں سے 9 درہم میں سینٹائزر حاصل کرسکتے ہیں اور دو قسم کے سینٹائزر

دستیاب ہیں۔دبئی کی سپریم کمیٹی برائے بحران اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے ہدایت کی تھی کہ کاروباری مراکز اور عوامی مقامات پر تمام افراد چہروں پر ماسک پہننے کے پابند ہوں گے اور عوامی مقامات پر لوگ دوسروں سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us