سلامتی کونسل فی الحال طالبان پر عائد پابندیاں نہیں ہٹائے


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل طالبان پر عائد تعزیرات اس وقت تک نہیں اٹھائے گی جب تک امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ میں طے پانے والے معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں ہو جاتا۔ان شرائط میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے

علاوہ بین الافغان مذاکرات بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امکان تھا کہ طالبان پر عائد پابندیاں ہٹانے کا معاملہ 29 مئی کو سیکیورٹی کونسل میں زیرِ بحث آئے گا۔ لیکن افغانستان سے متعلق روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ معاملہ سلامتی کونسل میں زیر بحث نہیں آئے گا۔ کیوں کہ ان کے بقول دوحہ معاہدے کی بعض شرائط پر ابھی عمل ہونا باقی ہے۔ضمیر کابلوف نے کہا کہ 29 مئی سے قبل طالبان پر عائد پابندیاں اٹھا لی جاتیں۔اگر 10

مارچ کو بین الافغان مذاکرات شروع ہو چکے ہوتے۔روسی سفارت کار نے کہا کہ تنازع کے فریقوں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا عمل تاخیر کا شکار ہے۔ان کے بقول افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ کے اختلافات کی وجہ سے کابل کی مذاکراتی ٹیم تشکیل نہیں دی جا سکی۔ضمیر کابلوف کے بقول طالبان پر عائد پابندیاں ہٹانا طالبان کو ایک دہشت گردی تنظیم سے ایک سیاسی تنظیم میں تبدیل کرنے کے عمل کا ایک اہم جزو ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ معاملہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں اس وقت دوبارہ شامل کیا جائے گا جب کابل حکومت، دیگر سیاسی دھڑوں اور طالبان کے درمیان براہ راست جامع بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us