3

سلمان شہباز شوگر مافیا کے ڈیڈی ہیں،انتہائی دھماکہ خیز انکشافات


اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز شوگر مافیا کے ڈیڈی ہیں، وزیراعظم مافیاز کو بے نقاب کریں گے اور چینی سکینڈل تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سابق حکمرانوں نے صرف اپنے کاروبار کے بارے میں سوچا، مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئی پی پیز کو 486 ارب روپے جاری کر کے لمبا ہاتھ مارا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن وراثتی جماعتیں، کورونا پر سیاست کرنے

والے اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، پانچ سال پورے کریں گے،جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا ہے کہ 28 مئی کے دن پاکستان ایٹمی قوت بنا جس کے باعث ہم اپنے ملک کا دفاع موثر طریقے سے کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم کوئی کام کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شوگر انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے ہے جس میں ہر چیز صاف صاف لکھی ہوئی ہے، شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز شوگر مافیاز کے ڈیڈی بنے ہوئے تھے، وزیراعظم عمران خان مافیاز کو بے نقاب کریں گے اور شوگر انکوائری رپورٹ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، شبلی فراز نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ہمیشہ اپنے کاروبار کے بارے میں سوچا، عمران خان کسی رشتے دار کے بارے میں نہیں بلکہ ملک کے بارے میں سوچتے ہیں لیڈر کا کوئی کاروبار نہیں ہو گا تو ہی

ملک کے بارے میں سوچے گا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن وراثتی پارٹیاں ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے کوئی بھی کام مفت میں نہیں کیا، مسلم لیگ ن کے دور میں آئی پی پیز کو 486 ارب روپے جاری کئے گئے، جس میں سے لمبی دیھاڑی لگائی گئی، مسلم لیگ ن والے سنگل نہیں لیتے بلکہ چھکے مارنے کے چکر میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف لندن سے سیاست کرنے آئے تھے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی چاہتے ہیں کہ ملک کی معیشت بالکل ٹھپ ہو جائے مسلم لیگ ن کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اس وقت ملک سے فرار ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کا بھی یہی مقصد ہے کہ ملکی معیشت بالکل بیٹھ جائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ ایک طرف معیشت ہے جبکہ دوسری طرف انسانی جانیں ہیں، عوام کورونا وائرس

سے نمٹنے کے لئے زمہ داری کا مظاہرہ کریں حکومت نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ معیشت تو چلے گی اور اس کے لئے قوائد و ضوابط واضح کر دیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کو سیاست کا رنگ دینے والے اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں پیپلزپارٹی نے کورونا وائرس کے آڑ میں سیاست کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایم سی او سی کے اجلاس میں ہر معاملے پر اتفاق کرتے ہیں جبکہ بعد میں میڈیا پر آکر سیاست کرتے ہیں، ہم پورے ملک کی طرح سندھ کو بھی ایک ہی آنکھ سے دیکھتے ہیں حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی،



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us