37 1

سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی پیمرا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک اور ڈرامہ سیریل پر پابندی عائد کر دی


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی پیمرا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ایک اور ڈرامہ سیریل پر پابندی عائد کر دی، پیمرا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل جلن کی نشریات پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، مذکورہ ڈرامہ سیریل میں سماجی اور مذہبی اقدار کے منافی مواد نشر کرنے پر شدید عوامی ردعمل اور شکایات موصول ہو رہی تھیں، پیمرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری نوٹس میں مزید کہا کہ چینل کی جانب سے ڈرامہ کے سکرپٹ میں خاطر خواہ تبدیلی نہ ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 27 کے تحت مذکورہ ڈرامہ نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، چینل انتظامیہ کو بارہا متنبہ کیا گیا تھا کہ

 

ڈرامہ کے مواد کا جائزہ لیں اور سکرپٹ کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنائیں بصورت دیگر پیمرا آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پیمرا نے 18 اگست کو تمام چینلز کو مفصل ہدایت نامہ جاری کیا تھا اور ڈراموں کے مواد کو پاکستانی اقدار کے مطابق بنائے جانے سے متعلق حتمی ہدایت نامہ جاری کیا تھا۔ تاہم چینل انتظامیہ کی جانب سے کوئی خاطر خواہ کارروائی نہ ہونے کی صورت میں اتھارٹی کو حتمی قدم اٹھاتے ہوئے ڈرامہ سیریل جلن کی نشریات پر پابندی عائد کرنا پڑی جس پر اے آر وائی ڈیجیٹل کو فوری عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us