1

سنتھیا رچی می ٹو کا تماشہ بند کرو،خلیل الرحمان قمر


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مصنف خلیل الرحمان قمر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات لگانے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف میدان میں آگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن نے کہا کہ سنتھیا رچی می ٹو کا تماشہ بند کرو۔اگر آپ 9 سال قبل

ریپ کا شکار ہوئیں تو اس کا اظہار اب کیوں کیا جا رہا ہے؟ کیا اب آپ حاملہ ہو گئی ہیں۔ایک اور ٹویٹ میں خلیل الرحمان نے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم سنتھیا رچی کی حمایت نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ایسے غیر ملکی عناصر کی فوری طور پر حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے۔سنتھیا رچی نے سینیٹر رحمان ملک پر زیادتی ، سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پربد سلوکی کا الزام لگایا ۔فیس بک پر جاری کی گئی ویڈیو اور ایک تفصیلی پیغام میں سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا ہے کہ 2011 میں اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ واقعہ

منسٹر انکلیو میں رحمان ملک کی رہائش گاہ پر پیش آیا تھا۔جبکہ ایوان صدر میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان کیساتھ دست درازی کی تھی۔ سنتھیا کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر بھی ان سے بدسلوکی کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ سنتھیا کا کہنا ہے کہ انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ ان دنوں میں پیش آیا جب اسامہ بن لادن آپریشن ہوا تھا۔ مجھے ملاقات کیلئے بلایا گیا تھا، میرا خیال تھا کہ یہ میرے ویزے سے متعلق ملاقات ہوگی، لیکن مجھے پھول دیے گئے اور میرے مشروب میں نشہ آور چیز ڈال دی گئی۔بعد ازاں وہ خاموش رہیں اور اس حوالے سے انہوں نے امریکی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا، لیکن کسی نہ ان کی نہ سنی۔ اس وقت امریکا اور پاکستان کے تعلقات کافی

حساس نوعیت اختیار کیے ہوئے تھے، اس لیے ان کی شکایت پر کوئی ایکشن نہ لیا گیا گیا۔ اب ان کے منگیتر نے انہیں ہمت دی کہ وہ یہ تمام معاملات سامنے لے کر آئیں۔ گزشتہ کچھ روز سے پیپلز پارٹی کے لوگوں کی جانب سے ان پر اور ان کے اہل خانہ پر الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، اسی لیے اب انہوں نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us