work 1 97

سوئی گیس کی قیمت بڑھتے ہی کون سی چیز خوفناک حد تک مہنگی ہو گئی عوام کی چیخیں ہی نکل جائیں گی


اسلام آباد/لاہور/ کراچی/پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے ساتھ ہی نان بائیوں نے روٹی کے نرخ میں من مانے اضافے کردئیے ‘ سادہ روٹی کی قیمت 10‘ نان کی 15 اور روغنی نان کی قیمت 30 روپے تک کر دی‘ عوام سراپا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے چند

روز قبل سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جس کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔ گیس کے نرخ بڑھنے کے سبب ملک بھر میں نان بائیوں نے بھی غیر اعلانیہ طور پر روٹی کے نرخ میں اضافہ کر دیا۔ 8 روپے کی روٹی کی قیمت 10 روپے ‘ 12 روپے والے نان کی قیمت 15 روپے اور 25 روپے کے روغنی نان کی قیمت 30 روپے کر دی گئی ہے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ہمارے بل ڈبل ہو گئے ہیں جس کے باعث ہمیں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مہنگی گیس کے ساتھ پرانے نرخوں پر روٹی عوام کو مہیا نہیں کر سکتے۔ نان بائیوں کا کہنا ہے کہ حکومت گیس قیمتوں میں اضافہ واپس لے تو ہم بھی روٹی کے نرخ پرانے والے مقرر کر دیں گے۔ دوسری جانب تندوروں پر روٹی کے نرخ بڑھنے کے باعث عوام سراپا احتجاج ہیں عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنے دعوئوں کے مطابق عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ تبدیلی کے آثار عوام کو نظر آئیں گے لیکن یہ ہماری خام خیالی ہی رہی۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کے نرخوں میں کمی کی جائے تاکہ عوام بھی یہ برملا کہہ سکے کہ نئی حکومت کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us