سونا

سونا مزید سست


کراچی (این این آئی) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت مزید 500 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کم ہوکر 96 ہزار 365 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر 18 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 829 ڈالر ہے۔دوسری جانب مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کےدوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری جاری رہی جبکہ جنرز بھی روئی کے مناسب دام حاصل ہونے کی وجہ سے روئی فروخت کرتے رہے جس کے باعث کاروبار مناسب کہا جاسکتا ہے ملک میں روئی کی پیداوار میں تشویشناک حد

تک کمی ہونے کے باعث کاٹن سیزن سکڑ گیا ہے جس کی وجہ سے سیزن جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا روئی کی کل پیداوار تقریبا 60 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ ہوگی فصل انتہائی کم ہونے کی وجہ سے روئی کا بھاؤ بڑھتا جارہا ہے جس کی ایک اہم وجہ ٹیکسٹائل سیکٹر پوری طرح فعال ہے بیرون ممالک سے مانگ میں خاصا اضافہ ہوا ہے روئی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کے باعث روئی کے بھا ؤمیں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 10000 تا 10700 روپے پھٹی جو دن بدن کم ہوتی جارہی ہے اس کا بھاؤ فی 40 کلو 4000 تا 5000 روپے بنولہ، کھل اور تیل کے بھا ؤمیں بھی اضافہ کا رجحان برقرار ہے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھا ؤ10200 تا 11000 روپے جبکہ بلوچی روئی کا بھاؤ 11500 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4000 تا 5500 روپے

جبکہ صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ فی من 10500 روپے پھٹی صرف ضلع دل بدین میں موجود ہے جس کا بھاؤ فی 40 کلو 5600 تا 5700 روپے چل رہا ہے۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی 100 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 10600 روپے کے بھا ؤپر بند کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
26 1
فائز عیسیٰ کے بعد کون سا جج ٹارگٹ پر ہے ؟ حامد میر کا تہلکہ خیز انکشاف
25 1
فکر نہ کریں ہم عمران خان کو کھا جائیں گے، آصف زرداری
24 2
لیاقت جتوئی کو (ن)لیگ میں شمولیت کا مشورہ ، رفقاء سے مشاورت کے بعد بڑے فیصلے کا امکان
23 2
مولوی صلاح الدین ایوبی کی13 سالہ بچی سے شادی
22 2
پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف
21 2
کتنے حکومتی اراکین نے اپوزیشن سے رابطے کر لیے؟ حکومت ہل کر رہ گئی

تازہ ترین ویڈیو
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
25
گوشت گدھے کا ہے یا بکرے کا، ایک منٹ میں پتہ لگائیں
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی

دلچسپ و عجیب
10 1
وہ پراسرار ترین کنواں جس میں ہزاروں ٹن خالص سونا موجود
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us