36 1

سکریننگ کا طریقہ کار ناکام ہو چکا،حیرت انگیز انکشافات


کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو عالمی ادارہ صحت نے وبائی مرض قرار دیا ہے بلوچستان کے اضلاع خاران،نوشکی، واشک، چاغی، کیچ، گوادر، پنجگور، قلعہ عبداللہ اور کوئٹہ میں ایران سے ہزاروں زائرین بذریعہ روڈ تفتان سے کوئٹہ بسوں سفرکر کے پہنچے ہیں اور اگر

کسی بھی بس میں ایک بھی شخص کورونا سے متاثر ہے تو پوری بس میں دوسرے مسافروں کو متاثر کر سکتا ہے ترجمان نے کہا کہ ابھی سکھر میں جو زائرین تفتان سے آئے تھے ان میں سے 50سے زائد لوگوں میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ایران سے آمد ورفت اب بھی جاری ہے ڈیزل اور پٹرول کی سمگلنگ بھی جاری ہے اور ان ڈائیوروں حضرات کو آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے وہ متاثر ہوئے تو انکے خاندان میں بھی کورونا وائرس منتقل ہو سکتا ہے،ترجمان نے کہا کہ جواضلاع ایران اور افغانستان سے منسلک ہیں ان میں لیبارٹریاں قائم کی جائیں کیونکہ اسکریننگ کی جو طریقہ کار ہے وہ بلکل ناکام ہوچکا ہے صرف جسم کا درجہ حرارت چیک کیا جاتا ہے اور 14دن کے بعد ایران سے آنے والے افراد کو واپس جانے دیا جارہا ہے اگر کسی کی وقت مدافعیت مضبوط ہے تو اس انسان کو 20دن تک بھی بخار نہیں ہو سکتا ترجمان نے کہا کہ بارڈر کیساتھ منسلک اضلاع میں ایمرجنسی نافذ اور لیبارٹریوں کا قیام عمل میں لا یا جائے حکومت بلوچستان اس اہم انسانی مسئلے کو سنجیدگی سے لے اور وفاق کو بھی فرض بنتا ہے کہ وہ بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرے ترجمان نے کہا کہ چین کے تجربات سے استفادہ کیا جائے اور چینی حکومت جو سی پیک کے لئے کوشا ں ہے بلخصوص بلوچستا ن کے ان اضلاع میں لیبارٹری قائم اور حفاظتی کٹ لوگوں کو فراہم کرے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us