8

سینئر بیورو کریٹس نے کام سے معذرت کر لی،دھماکہ خیز انکشافات


اسلام آباد ( آن لا ئن) وزیراعظم عمران خان کے سیکرٹری اعظم خان کے توہین آمیز رویے اور سمریوں کو بار بار مسترد کرکے اپنے مطلب کی سمریاں تیار کرکے بھجوانے کے مطالبات کے بعد آٹھ سینئیر بیورو کریٹس نے ان کے ساتھ کام کرنے سے معذرت کرلی ہے اور وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ انھیں او ایس ڈی بنا دیا جائے وہ ایسے احکامات نہیں مان سکتے کہ کل نیب ان کے گرد شکنجہ کس دے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف دور میں ایک طاقتور عہدے پر رہنے والے بیورو کریٹس ان سیکرٹریوں کی قیادت کر رہےہیں جو کہ اعظم خان کے احکامات ماننے کو تیار نہیں ہیں اور وہ باقی ماندہ سروس بطور او ایس ڈی گزارنا چاہتے ہیں جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ بیورو کریٹس اعظم خان سے سینیر ہیں مگر جب انھیں وزیراعظم آفس بلایا جاتا ہے تو کئی کئی گھنٹے انتظار کروایا جاتا ہے پھر جو وزارتی اور ڈویژنز کے امور سے متعلق سمریاں ہوتی ہیں اس پر بھی

اعظم خان کی جانب سے اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں اور وزیر اعظم کا نام استعمال کرکے حکم دیا جاتا ہے کہ فلاں سمری کو اس انداز سے پیش کیا جائے جب متعلقہ سیکرٹری اس حوالے سے وزیر اعظم یا کابینہ کا تحریری حکم مانگتے ہیں تو ان کی توہین کی جاتی ہے کہ انہوں نے ایسی بات پوچھنے کی جرآت کیوں کی کم و بیش آٹھ وفاقی سیکرٹری ایسے ہیں جو کہ اعظم خان کے ساتھ ان کے اس رویے کی وجہ سے کام کرنے کو تیار نہیں ہیں اس وقت بیورو کریسی میں واضح گروپ بندی بھی ہے جس کی وجہ بھی اعظم خان کا رویہ اور بیورو کریٹس پر غیر ضروری دباؤ ڈالنا ہے اور بیورو کریٹس نے ان کے اکثر احکامات پر عمل درآمد یا تو سست کر دیا ہے یا پھر معذرت کرلی ہے کیونکہ ان بیورو کریٹس کا

موقف ہے کہ پالیسی معاملات پر عمل درآمد وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں ہوگا اب سیکرٹری ٹو وزیر اعظم کی جانب سے جو خط کا آفس آرڈر اے گا اس کے ساتھ کابینہ کا حکم نامہ یا فیصلہ لازمی منسلک ہوگا ذرائع کا کہنا ہے کہ بیورو کریٹس کا یہ گروپ سابق حکومت میں اہم عہدوں پر رہ چکا ہے اور وہ اب نیب کے خوف سے کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہتے جس سے ان کی پکڑ ہو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us