5

سینئر صحافی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئ


پشاور(اے این این)ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور اب اس سے سینئر صحافی فخرالدین سید پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس(ایچ ایم سی)میں انتقال کرگئے۔ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ترجمان توحید ذوالفقار نے مذکورہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صحافی گھر میں آئیسولیشن میں تھے لیکن ان کی صورتحال بگڑنے پر

5 روز قبل ہی انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ فخرالدین سید کا صحتیاب ہونے والے مریضوں کے پلازما سے علاج کیا جارہا تھا اور ‘پلازما تھیراپی کے بعد ان کی صحت بہتر ہوئی تھی تاہم توحید ذوالفقار کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات کو فخرالدین سید کی طبیعت خراب ہوئی، جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) منتقل کیا گیا اور وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا۔متوفی صحافی نجی ٹی وی چینل 92 نیوز سے وابستہ تھے، اس سے قبل وہ مختلف معتبر میڈیا اداروں سے منسلک رہے جس میں روزنامہ جہاز، روزنامہ پاکستان، آج نیوز اور ڈان نیوز ٹی وی شامل ہے۔انہوں نے سوگواران میں بیوہ اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔خیال رہے کہ ملک

بھر پھیلنے والا کورونا وائرس سے درجنوں صحافی متاثر اور متعدد انتقال کرچکے ہیں۔ گزشتہ ماہ سینئر صحافی ظفر رشید بھٹی بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے، ان کی موت ملک میں اس شعبے سے وابستہ افراد کی پہلی موت تھی۔70 سالہ ظفر رشید بھٹی سرکاری خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) میں انگریزی ڈیسک کے سربراہ تھے اور وہ ایجنسی کی یونین کو بھی دیکھتے تھے۔ علاوہ ازیں رواں ماہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک میں نوول کورونا وائرس سے میڈیا سے وابستہ 3 افراد جاں بحق جبکہ 156 متاثر ہوچکے ہیں۔رپورٹ میں

بتایا گیا تھا کہ کووڈ 19 کے پھیلا کے بعد سے کیمرا جرنلسٹس اور فوٹو جرنلسٹس سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس وقت تک ملک میں کورونا وائرس 61 ہزار سے زائد لوگوں کو متاثر کرچکا جبکہ 1260 افراد اس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اس وائرس سے اگرچہ سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے لیکن اموات کے حساب سے خیبرپختونخوا پہلے نمبر پر ہے اور وہاں اب تک 425 افراد وائرس سے انتقال کرچکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us