1 34

سینئر پاکستانی سیاستدان خوفناک حادثے میں زخمی


کراچی(آئی این پی ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن ٹول پلازہ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، خواجہ اظہارالحسن کو سر، کمر اورسینے میں چوٹیں آئیں، ان کے تین گارڈز بھی زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد گھوٹکی سے واپس کراچی آرہے

تھے کہ ان کی گاڑی کو ٹول پلازہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔حادثے میں خواجہ اظہارالحسن کو سر، کمر اورسینے میں چوٹیں آئی ہیں، ان کے تین گارڈز بھی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔خواجہ اظہارالحسن اور دیگر زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، ایم کیو ایم رہنما کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ایم کیو ایم کے رہنما سنجے پروانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے پر ٹول پلازہ سے قبل سڑک کی ڈائیورژن کا نشان نہیں لگا ہوا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ اظہارکی گاڑی کی رفتار120 کلومیٹرفی گھنٹہ کے قریب تھی، ڈائیورژن کا نشان نہ ہونے کے باعث گاڑی بے قابوہوکرکچے میں اتری۔سنجے پروانی نے کہا کہ کچے میں گاڑی اترنے سے پیچھے بیٹھے اہلکار گاڑی سے گر گئے، ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ باندھا ہوا تھا اس لیے محفوظ رہا۔ایم کیو ایم رہنما کے مطابق خواجہ اظہارالحسن اگلی نشست پربیٹھے ہوئے تھے، حادثے کے وقت ان کے پیچھے آنے والی پولیس موبائل بھی کچے میں اترگئی۔سنجے پروانی نے کہا کہ میری گاڑی خواجہ اظہارالحسن کی گاڑی کے ساتھ تھی اور اپنی گاڑی میں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us