29 4

سینا مکی کورونا وائرس کے علاج میں معاونت کرسکتی ہے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینا مکی میں اینٹی باڈیز پائی گئی ہیں اس سے کسی بھی قسم کے فلو کا بہترین علاج کیا جا سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطا ء الرحمن دعویٰ کیا ہے کہ میں سینا مکی پر ریسرچ کر چکا ہوں میرے مطابق اگر کوئی شخص گلے کے مرض میں مبتلا ہو تا تو یہ بطور دوا زبردست نتائج دے سکتی ہے ،لیکن کرونا وائرس کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن سینا مکی کو کرونا مریضوں پر

استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔پروگرام میں موجود مولانا بشیر نے حدیث کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ نبی کریمؐ کا ارشاد فرمایا: اگر موت کا علاج ہوتا تو سینا مکی میں ہوتا ‘‘۔جبکہ ڈاکٹر بشیر فاروقی نے اس کا مرکب بنانے کا طریقہ کار شیئر کرتے ہوئے کہا ہے پانی کو ابال کر تھوڑی سی سینا مکی اس میں ڈال کر پکنے دیں ، کسی کو اگر صبح وائرس ہے توانشا ءاللہ اس کے استعمال سے رات کو ختم ہو جائے گا ۔قبل ازیں عروف پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطاء الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم نے کورونا وائرس کی ساخت کا پتا لگا لیا ہے۔ وائرس کی ساخت سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔ڈاکٹر عطاء الرحمان نےنجی نیوز ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کا ایک حد تک فائدہ ہے۔ دس سے گیارہ کروڑ لوگوں کو کھانا پہنچانا آسان کام نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس پر موسمیاتی تبدیلیاں اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب طبی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ مہلک وائرس سے نمٹنے کیلئے جسم میں اینٹی باڈیز اور سفید خلیات کا ہونا ضروری ہے۔ کورونا سے مضبوط قوت مدافعت والا شخص ہی بچ سکتا ہے۔ شہد، پھلوں اور سبزیوں کے استعمال بہت مفید ہے۔اس سےقبل ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کہا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس پر پاکستان میں ہونے والی تحقیق میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں پائے جانے والے کروسومز چین سے مختلف نکلے ہیں۔ ان کروموسومز کی شدت چینی وائرس میں موجود کروموسومز جتنی خطرناک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق جمیل الرحمن سینٹر فار جینومکس ریسرچ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ یہ سینٹر کراچی یونیورسٹی کے انٹرنیشنل

سینٹر فار کیمیکل اینڈبیالوجیکل سینٹر کاحصہ ہے۔ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ دوا کی تیاری میں اربوں ڈالر اور کئی سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کمیٹی موجود دوائیوں کا جائزہ لے گی۔ موجود دوائیوں کا کورونا پر اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کا اجلاس اسی ہفتے بلایا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us