سینتھیا ڈی رجی نے پیپلزپارٹی ایکسپوز کردی،ویڈیو لیک | Insafnews

سینتھیا ڈی رجی نے پیپلزپارٹی ایکسپوز کردی،ویڈیو لیک


کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق پاکستان میں مقیم امریکی خاتون بلاگر سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم جاری ہے، ابھی حالیہ ٹویٹ میں پی پی رہنما ؤں کے حوالہ سے سینتھیا نے کہا ہے کہ پی پی ایم این اے رمیش لال نثار کھوڑو پر جو پیسے لٹا رہے وہ

عوام کے پیسے تو نہیں،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینتھیا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں نثار کھوڑو اور رمیش لال ایک نجی تقریب میں ایک ڈانسر خاتون پر پیسے ڈال رہے ہیں،سینتھیا نے پیغام میں لکھا کہ ایم این اے رمیش لال سینئر وزیر پی پی پی نثار کھوڑو جو ڈانسر پر پیسے لٹا رہے ہیں وہ سندھ کے غریب عوام کے پیسے تو نہیں؟ سینتھیا کا مزید کہنا تھا کہ منتخب سیاستدان

عوام کے جواب دہ ہوتے ہیں اور کیا کوئی اپنے حلقے سے ایماندار ہوسکتا ہے اگر وہ غریب لوگوں کا پیسہ اس طرح پھینک دے۔ سینتھیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ کئی روز سے جاری ہے، پی پی حکام نے امریکی خاتون کے خلاف ایف آئی اے، ڈی جی آئی ایس آئی کو درخواستیں بھی جمع کروا دی‌ ہیں، سینیٹر رحمان ملک، سینیٹر سحر کامران اس حوالہ سے متحرک ہیں تا ہم سینتھیا پیپلز پارٹی کے حوالہ سے آئے روز نئے انکشافات سامنے لے کر آ رہی ہے۔ قبل ازیں پیپلز پارٹی نے سوشل میڈیا پر فعال غیر ملکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ یہ درخواست سنتھیا رچی کی جانب سے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے خلاف

توہین آمیز اور بہتان پر مبنی ٹویٹس کرنے پر دائر کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی اسلام آباد کے صدر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ شکیل عباسی کی طرف سے درج کرائی اس شکایت میں کہا گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان
اہم فیصلہ
4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us