work 1 131

سینیٹ میں عمران خان کے بارے میں انتہائی نامناسب لفظ استعمال کر دیے گئے ایوان میں ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا، انتہائی تشویشناک صورتحال سامنے آگئی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ میںجمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کو غنڈہ ،بدمعاش اوردہشت گرد قرار دینے پر حکومتی وزراء اور سینیٹرز نے شدید احتجاج کیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ حکومت نے دھمکیاں دینی ہیں تو بھارت کو دے ہمیں

نہیں ، ہم ان کی دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں،لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان وزیر اعظم کم غنڈہ ،بدمعاش ،دہشت گرد،اپوزیشن لیڈر اور یوٹرن ماسٹر زیادہ لگ رہے تھے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم کیخلاف استعمال کئے گئے الفاظ ایوان کی کارروائی سے حذف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب ایوان کا ماحول خراب نہ کریں،اپنے الفاظ پر ایوان سے معافی مانگیںجس پر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ یہ لوگ ملک کا ماحول خراب کر رہے ہیں،پہلے انہیں روکیں،عمران خان اپنی دھمکیاں واپس لے لیں میں اپنے الفاظ واپس لے لوں گا۔ایوان سے معافی نہ مانگنے پر حکومتی سینیٹر ز نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت کی جانب سے کچھ ہو جائے تو ہم سے معافی کا مطالبہ کیا جاتا ہے اگر اپوزیشن کی جانب سے وہی کچھ ہو تو ایوان کی کارروائی سے وہ الفاظ حذف کر کے بات ختم کردی جاتی ہے جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے۔پیر کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر بحث کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں پریس کانفرنس دیکھ کر لگتا ہے کہ وزیراعظم کو ملکی مسائل کا تدارک نہیں ،عمران خان پریس کانفرنس میں وزیراعظم کم اورغنڈازیادہ لگ رہے تھے ، عمران خان پریس کانفرنس میں وزیراعظم کم اور دہشت گرد زیادہ لگ رہے تھے ، عمران خان پریس کانفرنس میں وزیراعظم کی بجائے یوٹرن ماسٹر اور اپوزیشن لیڈر زیادہ لگ رہے تھے ۔ اس موقع پر حکومتی وزراء اعظم خان سواتی ،علی محمد ،شہریارآفریدی اور حکومتی سینیٹرز نے شدید احتجاج کیا

اور سینیٹر عطاالرحمان سے اپنے الفاظ واپس لینے اور ایوان میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم عمران خان کے لئے غنڈا ، دہشت گرد ، یوٹرن ماسٹر کے الفاظ ایوان کی کارروائی سے ہذف کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ مولانا صاحب ایوان میں الفاظ کا چنائو درست کریں اور ایوان کا ماحول خراب نہ کریں جس پر سینیٹر عطا الرحمان نے کہا کہ یہ لوگ کنٹینر پر کھڑے ہو کر ہمیں دھمکیاں دیتے تھے مگر ہم برداشت کرتے تھے ،یہ لوگ آج حکومت میں آکر بھی دھمکیاں دے رہے ہیں اور ملک کا ماحول خراب کر رہے ہیں اور ہمیں کہا جارہا ہے کہ ہم ایوان کا ماحول خراب کر رہے ہیں ، اگر حکومتی وزراء نے دھمکیاں دینی ہیں تو بھارت کو دیں ہمیں نہیں ، ہم ان کی دھمکیوں کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید اور وزیر اعظم خان سواتی نے کہا کہ جب ہم سے کچھ ہو جائے تو ہم سے معافی کا مطالبہ کیا جاتا ہے اگر اپوزیشن کی جانب سے وہی کچھ ہو تو ایوان کی کارروائی سے وہ الفاظ ہذف کر کے بات ختم کردی جاتی ہے جو ہمارے ساتھ زیادتی ہے ۔ قائدایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ برداشت کی حد ہوتی ہے ، ہم نے اپوزیشن کی تمام باتیںسنیں اور برداشت کیا ، شہباز شریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کے احتجاج کی منطق سمجھ آتی ہے مگر مولانا صاحب کیوں اتنا سیخ پا رہے ہیں ۔اس موقع پر سینیٹر مولانا عطا الرحمان مسلسل بولتے رہے جس پر اعظم سواتی نے کہاکہ چیئرمین صاحب ان کو خاموش کروائیں ہم ان کو نہیں سننا چاہتے ۔سینیٹر عطاالرحمان نے کہا کہ یہ لوگ کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھے کہ جس دن عمران خان وزیراعظم بنے گا اس سے اگلے دن پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت ملک واپس آجائے گی اور ہم آئی ایم ایف کا قرضہ اس کے منہ پر دے ماریں گے ۔مائیک بند ہونے پر مسلسل تقریر جاری رکھے مولانا عطاالرحمان کو روکتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مولانا صاحب آپ خاموش ہوجائیں آپ کا مائیک بند ہے ، آپ کی تقریر ریکارڈ نہیں ہورہی ، خاموشی سے بیٹھ جائیں ایوان کا ماحول خراب نہ کریں ۔ اس موقع پر ایک بار پھر حکومتی وزراء نے سینیٹر عطا الرحمان سے معافی کا مطالبہ کیا جس پر سینیٹر عطاالرحمان نے کہا کہ عمران خان نے کل پریس کانفرنس میں ہمیں دھمکیاں دیں اگر وہ اپنی دھمکیاں واپس لے لیں تو میں بھی اپنے الفاظ واپس لے لوں گا ، جب چیئرمین سینیٹ نے میرے الفاظ سینیٹ کی کارروائی سے حذف کروا دیے ہیں تو پھر معافی کس بات کی مانگو



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us