6

سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ سیکرٹریٹ میں گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال کیا جانے لگا، سینیٹ سیکریٹریٹ کی گاڑی ایس ای این 027 کو پک اینڈ ڈراپ سروس

کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ گاڑی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو الاٹ کی گئی تھی، جو اسلام آباد سے لاہور مسافروں کی پک اینڈ ڈراپ سروس بن گئی۔ذرائع نے بتایا کہ چونگی نمبر 26 پر گاڑی کا ڈرائیور لاہور جانے والے مسافروں سے زائد کرایہ مانگ رہا تھا، تصویر بنانے پر ڈرائیور سیخ پا ہوگیا اور ماسک سے اپنا چہرہ چُھپا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب گاڑی کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جانے لگی تو وہ مسافروں کو لے کر

فرار ہوگیا۔سینیٹ ذرائع نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ گاڑی یوسف رضا گیلانی کے اسٹاف کو الاٹ کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان کی کامیابی پر کئی تبصرے کیے گئے ۔ اس حوالے سے صحافی و کالم نگار سلیم صافی نے یوسف رضا گیلانی کی جیت کے پیچھے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کھوکھر نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ اُمیدوار کے طور پر پیش کرنے پر یہ

فلسفہ پیش کیا کہ یوسف رضا گیلانی کو اسلام آباد سے لڑوانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ اگر وہ جیت گئے تو اسے وزیراعظم پر عدم اعتماد سے تعبیر کیا جائے گا اور اگر ہار گئے تو ان کا یا ہمارا کیا جاتا ہے۔میں نےعرض کیا کہ آخر وہ جیتیں گے کیسے ؟ اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مجھے تعزیت کے لیے آنے والے پی ٹی آئی کے دوستوں کے جذبات سے اندازہ ہوگیا ہے کہ ایم این ایز اور ایم پی ایز تو کیا وزرا بھی اپنے لیڈر کے رویے سے سخت نالاں ہیں اور مجھے یقین ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان کی بڑی تعداد گیلانی صاحب کو ووٹ دے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us