اسلام آباد (ویب ڈیسک )آج سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہونے جارہاہے جس کیلئے نو منتخب سینیٹر ز نے حلف لے لیاہے اور اجلاس جاری ہے لیکن آج کے اس بڑے الیکشن کی پیشگوئی کیلئے ماہر فلکیات بھی میدان میں اتر آئے ہیں اور انہوں نے اپنا فیصلہ صادق سنجرانی کے حق میں سنا دیاہے ۔نجی ٹی وی سماءنیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہر فلکیات
قنان چوہدری نے کہا کہ آج دونوں امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آ رہاہے ، پیپلز پارٹی دسمبر 2020 سے اپنے خوش قسمت وقت میں داخل ہو چکی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف آنے والے کچھ عرصہ میں اپنے بہترین وقت میں داخل ہو جائے گی ۔ آج کے نمبرز سید یوسف رضا گیلانی اور صادق سنجرانی دونوں کے ہی حق میں ہیں ، کافی مشکل مقابلہ دکھائی دے رہاہے
، تین بجے کا جو وقت رکھا گیاہے وہ بھی دونوں کے ہی حق میں ہے ، ووٹوں میں زیادہ بڑا فرق نہیں ہو گا لیکن نمبر گیم صادق سنجرانی کی طرف جاتا ہو ا دکھائی دے رہاہے ۔