ch 3

سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری دفاع اور آئی جی اسلام آبا د کو 20لاکھ روپے جرمانہ ،کس کو برطرف کرنے کا حکم بڑی خبر


اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ ملزم کی عدم بازیابی پر سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، آئی جی اسلام آباد اور جے آئی ٹی پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ کہ چھ ماہ میں لاپتہ شخص کو بازیاب کرایا جائے، ورنہ عدم بازیابی کی

صورت میں وزیراعظم ان تمام عہدوں پر تعینات افراد کو ہٹادیں۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے عبداللہ نامی شخص کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع ، آئی جی اسلام آباد اور جے آئی ٹی پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ چھ ماہ میں لاپتہ شخص کو بازیاب کرایا جائے، ورنہ عدم بازیابی کی صورت میں وزیراعظم ان تمام عہدوں پر تعینات افراد کو ہٹادیں۔ملزم عبداللہ پر سابق وزیر شہباز بھٹی کے قتل اور بے نظیر بھٹو کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیورٹر چوہدری ذوالفقار کے قتل کا الزام ہے۔ عبداللہ کی بازیابی کے لیے درخواست 2015 سے زیر سماعت تھی۔واضح رہے کہ چوہدری ذوالفقار سرکاری وکیل اور بے نظیر قتل کیس میں ایف آئی اے کے پراسکیوٹر تھے۔ انہیں 3 مئی 2013 کو اسلام آباد میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔ چوہدری ذوالفقار کے گارڈ فرمان علی کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم عبد اللہ زخمی ہوا تھا جسے اسپتال سے حراست

میں لیا گیا اور عبداللہ کی نشاندہی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مزید 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us