سیکرٹری ہو یا کوئی وزیر سب کے خلاف ایکشن ہوگا، نیب شوگر بحران کی کرمنل انوسٹی گیشن کرے گا | Insafnews

سیکرٹری ہو یا کوئی وزیر سب کے خلاف ایکشن ہوگا، نیب شوگر بحران کی کرمنل انوسٹی گیشن کرے گا


اسلام آباد(آن لائن) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شوگربحران پر سبسڈی کا معاملہ نیب کو بھیجا جائے گا، نیب کرمنل انوسٹی گیشن کرے گا،سیکرٹری ہو یا کوئی وزیر سب کے خلاف ایکشن ہوگا، شاہد خاقان عباسی آپ مجھے نہیں میں آپ کو اچھی طرح جانتا ہوں،آپ نے 20

ارب کی سبسڈی دے کرعوام کو چونا لگایا۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے وعدہ کیا کہ چینی بحران کی تحقیقات کرائیں گے۔ عمران خان کو2018 میں مینڈیٹ احتساب کیلئے ملا۔ اس لیے وزیراعظم کا فیصلہ ہے چاہے کوئی شخص کتنا ہی طاقتور ہوجوابدہی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ بتاتی ہے کہ شوگرانڈسٹری کے لوگ من چاہی زیادتیاں کررہے تھے۔ چینی بحران میں سیاسی لوگ بھی فائدے کیلئے ملوث ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے چینی کمیشن کی سفارشات کی 7 اہم بڑی سفارشات کی منظوری دی ہے۔ سفارشات میں کہا گیا ہےکہ لوگوں سے ریکوری ہونی چاہیے۔ جس میں شوگر کی قیمت کو کنٹرول کرنے سے متعلق بھی سفارشات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 29 ارب روپے کی سبسڈی کا معاملہ نیب کو بھیجا جارہا ہے۔ شوگرملز نے اضافی چینی پیدا کی جس

کا ریکارڈ نہیں اس کی بھی تحقیقات ہوں گی۔شوگرملز نے اجازت کے بغیر اضافی چینی بنا کرفراڈ کیا۔ اضافی چینی بنانے کا معاملہ صوبوں کی اینٹی کرپشن دیکھیں گی۔ کارٹیلائیزیشن میں گروپ بنا کرعوام کو لوٹا جاتا ہے۔ مسابقتی کمیشن کودیکھنا ہے کارٹیلائیزیشن نہ ہو۔ حماد اظہرکی سربراہی میں کمیٹی چینی کی قیمت کم کرنے کے اقدامات کرےگی۔ 20 سے25 سال کی سبسڈی کی تحقیقات کیلئے ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی بحران کے ٹیکس سے متعلق معاملہ ایف بی آر کو دے رہے ہیں۔ 9 شوگرملز کے بعد دیگر جو ملز ہیں ان کی بھی تحقیقات ہوں گی۔ پاکستان کی تاریخ میں خود احتسابی کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ ایف بی آر ریکوریزکرے اور90 دن میں وفاق کو رپورٹ پیش کرے۔ 1985سے جنہوں نے چوری کی نیب ان معاملات کی تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال کے فرانزک میں سیلز ٹیکس فراڈ اور انکم ٹیکس کم دینے کے شواہد ملے ہیں۔ شوگر

کمیشن کی رپورٹ میں شواہد ملے ہیں کہ چینی افغانستان ایکسپورٹ کی گئی۔ چینی افغانستان ایکسپورٹ کے معاملے کی تحقیقات بھی ایف آئی اے کرےگی۔ ایف آئی اے 90 دن میں کیسز عدالتوں میں جمع کرائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
پولیس اسٹیشن پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا
چین نے پی ٹی آئی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us