7

سیکٹر جی سیون، کھنہ پل سمیت کتنے علاقے سیل کئے جا رہے ہیں؟ متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور آرمی کے جوان تعینات


اسلام آؓاباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز میں کرونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے مختلف سیکٹرز میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے،دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز اور رولر ایرئاز میں اس وقت کرونا کے مریضوں کی تعداد 8ہزار سے تجاوز کرگئی ہے،ضلعی انتظامیہ نے کراچی کمپنی سمیت سیکٹر جی نائن ٹو اور جی نائن تھری کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے جبکہ سیکٹر جی سیون،کھنہ پل،غوری ٹاؤن،لوئی بھیراور ترنول سمیت دیگر علاقوں کو بھی سیل کرنے

کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں،شدید متاثرہ علاقوں میںلاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد کیلئے پاکستان رینجرز اور آرمی کے جوان بھی تعینات کردئیے گئے ہیں،علاقے میں تمام کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرد گئی ہیں تاہم میڈیکل سٹورز،کریانہ شاپس،تندور،اور سبزی سمیت دیگر ضروری اشیائے خورد ونوش کی دکانوں کو ایس او پیز کے تحت کھلا رکھنے کی اجازت دی گئی ہے اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق اس وقت دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز میں کرونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کو کنٹرول کرنے کیلئے لاک ڈاؤن کی پالیسی شروع کی گئی ہے ریکارڈ کے مطابق اس وقت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 367تک پہنچ گئی ہے اسی طرح آئی ٹین میں کرونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد377،سیکٹر جی 6میں 292سیکٹر جی سیون میں 312جبکہ غوری ٹاؤن میں کرونا کے 154مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے اس کے علاوہ کھنہ پل،لوہی بھیر اور ترنول میں بھی کرونا کے مریضوں کسی تعدا میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور یہ صورتحال اگلے چند دنوں میں مذید تشویشناک ہوسکتی ہے وفاقی دارلحکومت کے سیکٹرز سمیت رولر ایریا میں کرونا کے مریضوں کی کل تعداد 7934سے تجاوز کرچکی ہے ضلعی انتظامیہ

کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے مختلف سیکٹرز میں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سمارٹ لاک ڈاؤن کا جلد ہی آغاز کیا جائے گا اور تمام علاقوں میں لاک ڈاؤن سے قبل مقامی یونین کونسلوں کے چیرمین سمیت کونسلر اور پارلیمنیٹرینز کے زریعے پورے علاقے میں کورونا سے بچاؤ اور سمارٹ لاک ڈاؤن کے عملی نفاذ اور افادیت کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us