شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کا فیصلہ


لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے عید سے 3 روز قبل شاپنگ مالز، بازار بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ سے تین دن پہلے شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز وفاق کو ارسال کی گئی ہے، حتمی فیصلہ وفاق مشاورت سے کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مذکورہ تجویز عید سے قبل بازاروں میں ممکنہ رش اور کورونا ایس او پیز

کومد نظر رکھتے ہوئے ارسال کی ہے تاہم حتمی فیصلہ وفاق مشاورت سے کرے گا، طبی ماہرین کی جانب سے حکومتی تجویز کو سراہا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے عید سے قبل شاپنگ مالز اور بازار بند کرنے کی تجویز پر (ن) لیگی رہنماؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے، صدر مسلم لیگ (ن) لاہور علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ تاجروں کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے۔حکومت کی کنفیوز پالیسی کے باعث تاجر اور عوام پریشان ہیں۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مکمل ایس او پیز کے ساتھ بازار کھلے رہیں تو کوئی حرج نہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کہتے ہیں کہ روز نئے فیصلوں سے تاجر بھی پریشان ہیں، جبکہ ایم این اے علی پرویز ملک کا کہنا تھاکہ حکومت کو ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں

1587 کیسز رپورٹ ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں میںمزید 31 افراد کی موت واقع ہوئی۔ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 5599 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اور مصدقہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، 2 لاکھ 5ہزار929کورونا وائرس کو شکست دیکر مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us