22 5

شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ


لاہور (ویب ڈیسک) حکومت پنجاب کی جانب سے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اقدام اٹھاتے ہوئے شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق شاپنگ مالز کے اوقات کار کا بھی تعین کردیا گیا ہے، شاپنگ مالز میں ایس او پیز کا سختی سے نفاذ ہوگا جبکہ مالز میں تھرمل گن سے چیکنگ، ہینڈ سینٹی ٹائزر ، ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی اصولی

منظوری دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز پلان مانگ لیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کےذرائع کے مطابق ایس او پیز کو حتمی شکل دینے کے لیے آج ٹرانسپورٹرز کے ساتھ 3 بجےوزیرقانون راجا بشارت کی سربراہی میں اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کےذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پنجاب حکومت ایس او پیز اور اپنے اقدامات سے وفاقی حکومت کو آگاہ کرے گی ، شہر کےاندر اور ایک سے دوسرے شہر کے لیے ٹرانسپورٹ کی اجازت دی جائےگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ کی بندش سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مجبوری کے باعث عوام مہنگے داموں کی پرائیویٹ گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، رپورٹ میں سفارش کی

گئی ہے کہ ٹرانسپورٹ شعبہ کو ریلیف کےلیے اجازت ضروری ہے۔ وزیرتجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کو بھی کام کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، متعلقہ شعبوں کے ساتھ ایس او پیز کو حتمی شکل دےدی گئی ہے۔ آٹو موبائل انڈسٹر ی پیداواری یونٹس کو ہفتے میں سات دن کام کی اجازت کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ آٹو انڈسٹری شو رومز کو ہفتے میں چار دن کام کی اجازت ہوگی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us