3

شاہد خاقان کا پرانا بیان سوشل میڈیا پر وائرل


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ شاہد خاقان نے گزشتہ روز کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ کرلیا ہے۔شاہد خاقان عباسی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد ان کا ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر چل رہا ہے جس میں وہ کورونا جیسی سنگین صورتحال میں پارلیمان کا اجلاس بلانے پر بضد رہے۔۔شاہد خاقان عباسی کی جانب سے یہ بیان چند دن قبل ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دیا گیا۔بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمان کا اجلاس بلایا جائے،کسی کو کورونا ہوا تو میں ذمہ دار ہوں گا۔ شاہد خاقان عباسی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس ورچوئل نہیں ہو سکتے۔پارلیمان میں کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔لاک ڈاؤن کے حق میں ہیں

لیکن زندگی کا معمول ایک احتیاط کے ساتھ چل سکتا ہے۔حکومت ہر جگہ لاک ڈاؤں ختم کر رہی ہے مگر صرف پارلیمنٹ میں لاک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے۔کورونا کے معاشی اور سیاسی اثرات کی بات پارلیمان میں نہیں ہوگی تو کہاں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا حل پارلیمان میں نکلنا چاہیے۔شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک بڑے بحران کا سامنا ہے اور ایسے میں لوگ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے عوامی نمائندوں کو سنے کہ وہ اپنی عوام کے بارے میں کیا سوچ

رہے ہیں۔حکومت کیا غلطیاں کر رہی ہے اور اپوزیشن کی کیا رائے ہے۔غیر منتخب لوگ پریس کانفرنس کے ذریعے کچھ نہیں کر سکتے،گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سندھ حکومت نے جو فیصلے کیے وہ ٹھیک تھے۔پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا مشکل نہیں ہے۔اگرچھ،چھ فٹ کے فاصلے پر بیٹھا جائے اور ماسک پہنے جائیں تو بہت آرام سے اجلاس ہو جائے گا۔اگر کسی کو کورونا ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری مجھ پر ڈال دینا۔لیکن یہ بہانہ بنا کر حکومت بھاگ رہی ہے تاکہ قومی اسمبلی میں اس پر کوئی تقریر نہ ہو۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us