8 10

شاہ محمودقریشی کا خود کو سیلف آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان


لاہور(ویب ڈیسک) چین کے دورے سے واپس آئے وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کرونا وائرس ٹیسٹ کرانے اور خود کو سیلف آئسولیشن میں رکھنے کا اعلان۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ وہ اپنا کرونا ٹیسٹ کرائیں گے ۔

شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ ماہرین نےپانچ دن بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہےاور وو خود کو سیلف آئسولیشن میں رکھیں گے۔ کورونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہئےشاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ چین سے پاکستانیوں کو نہ لاکر ان پر اعتماد کیا ۔ چینی قیادت کے مطابق یہ آزمائش کی گھڑی ہے۔ کورونا کا مرکز ووہان کوسمجھا جارہا تھا،کل ایک کیس رپورٹ ہوا۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کرونا ٹیسٹنگ کٹس سے متعلق چین نے معاونت کی، چین نے عزم وہمت کے ساتھ کرونا وائرس کا مقابلہ کیا، آج پوری دنیا چینی حکومت کے اقدامات کی پیروی کر رہی ہے، خواہش تھی چینی بھائیوں کے عزم وہمت کی داد دی جائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے 8مزید کیسز سامنے آگئے ، ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 245 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کرونا وائرس کے مزید 8کیسز سامنے آگئے ہیں۔ بلوچستان میں 16، خیبرپختونخوا 16 ،اسلام آباد میں 4 اور گلگت میں تین افراد میں کرونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کرونا وائرس کے کسیز کی تعداد تیزی کےساتھ بڑھ رہی ہے۔ سندھ میں کورنا وائرس کے کیسز کی تعداد 172 ،پنجاب میں 34 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ تاہم آزاد کشمیر میں ابھی تک کوئی کیسز سامنے نہ آسکا۔ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی چار افراد اس خطرناک وائرس کا شکار ہیں۔ ملک بھر میں کرونا وائر س کے مریضوں کی تعداد 245 ہو چکی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں کرونا وائر س کا مبینہ مریض بھی دم توڑ گیا تھا ، جس کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ جگرے کے عارضے میں مبتلا تھا ۔ کرونا وائرس رپورٹ سامنے آنے پر بھی رپورٹ منفی نکلی۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ کسی طرح کرونا وائرس کو پھیلنے روکا جا سکے۔وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ ا س سے متاثرہ افراد کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہر قسم کے ہنگامی حالات سے بچنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us