work 1 45

شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے تنازعے پر عمران خان نے کس کو خبردار کر دیا


اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمودقریشی اور جہانگیرترین کے تنازع پر وفاقی وزرا کو بیان بازی سے روک دیا اور کہا کہ اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا نامناسب ہے، اجلاس میں کون شرکت کرے گا کون نہیں، فیصلہ کرنا میری صوابدید ہے۔ نجی ٹی و ی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئے ،

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور جہانگیرترین کے تنازع پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراکوبیان بازی سے روکتے ہوئے کہا پارٹی کے اندرونی اختلافات کااظہارمیڈیاپرکرنانامناسب ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا زرعی پالیسی پرخودجہانگیرترین کواسائنمنٹ دی تھی، اجلاس میں کون شرکت کرے گا کون نہیں،فیصلہ کرنامیری صوابدیدہے، عدالتی فیصلوں کا احترام ہے، جہانگیرترین سے بطور ایکسپرٹ بریفنگ لی۔ عمران خان نے مزید کہا دونوں سینئررہنماں کی رائے اہم سمجھی جاتی ہے۔ یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جہانگیر ترین کا معترف ہوں، البتہ حکومتی اجلاس میں ان کی شرکت سے چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک ہوتی ہے ، اپوزیشن کو بولنے کا موقع ملتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نااہل نوازشریف کے لئے علیحدہ اور جہانگیرترین کے لئے علیحدہ قانون نہیں ہوسکتا۔بعد ازاں جہانگیرترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پپغام میں کہا تھا صرف ایک شخص ہے جسے لیڈر مانتا اور اس کے سامنے جوابدہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں، ہراتارچڑھا میں ان کے ساتھ رہا اوراپنی آخری سانس تک رہوں گا، دوسرےاپنی عجیب وجوہات کی وجہ سے کیا کہتے ہیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھی کہنا تھا کہ جہانگیر ترین انتخاب سے باہر ہوئے ہیں پی ٹی آئی ورکرز کے دلوں سے نہیں، تحریک انصاف اگر حکومت میں ہے تو اس میں ایک بڑا کردار جہانگیر ترین کا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us