work 1 17

شاہ محمود قریشی عمران خان سے ملاقات کرکے جہانگیر ترین کے خلاف کیا کام کرنے والے ہیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین پر ضمنی الیکشن میں ان کے مخالف امیداوار کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے اور وہ اس بارے میں باضابطہ طور پر عمران خان کو رپورٹ پیش کرنے

والے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کا معاملہ صرف ایک بہانہ ہے، دراصل شاہ محمود قریشی کو شبہ ہے کہ جہانگیر ترین نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کے مخالف امیدوار کی حمایت کی ہے۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کو باقاعدہ رپورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ موصول ہونے کے بعد وزیراعظم اس تمام معاملے سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے بھی کہا ہے کہ جہاں بھی جاتا ہوں وزیر اعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں ،پاکستان کی خدمت کرنا میرا حق ہے اور شاہ محمود قریشی سمیت کوئی بھی مجھ سے یہ حق چھین نہیں سکتا۔ شاہ محمود قریشی کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات پر صرف وزیر اعظم عمران خان کو جوابدہ ہوں ۔میں جہاں بھی جاتا ہوں وزیر اعظم عمران خان کی مرضی اور خواہش پر جاتا ہوں ۔ اس سے قبل پیر کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی بے پناہ کاوشیں ہیں۔ میں کل بھی جہانگیر ترین کی کاوشوں کا معترف تھا اور آج بھی ہوں لیکن جہانگیر ترین سے کہوں گا سوچیے،آج جب آپ سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مریم اورنگزیب کو بولنے کاموقع ملتاہے، (ن) لیگ اس پر سوال اٹھاتی ہے کہ کیا یہ عدالت کی توہین نہیں تحریک انصاف کا کارکن اس کو ذہنی طور پر قبول نہیں کرپارہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us