23

شبر زیدی کے تہلکہ خیز اانکشافات


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبر زیدی نے اعتراف کیا کہ انہیں دراصل اسلام آباد کی فضا ہی راس نہیں آئی ، وہاں یہاں پر اکیلے رہتے تھے ،میرا وزیر اعظم عمرا ن خان سے ابھی بھی رابطہ ہے ، وہ مجھے اپنا ہیرو قراردیتے ہیں ، وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت کو آپ کی ضرورت ہے ، جلد ٹھیک ہو کر واپس آجائیں ،

شبر زیدی نے پروگرام کے دوران انکشاف کیا کہ پاکستان کے بڑے بزنس مین جنرل باجوہ سے ملنے گئے ایک بڑے بزنس مین نے کہا سر کرپشن بہت بڑھ گئی ہے، باجوہ صاحب نے کہا آپ ہی نے تو سب کو سکھائی ہے، دریں اثنا ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نام لے کر جو مولانا فضل الرحمن نے بات کی ہے وہ سو فیصد غلط ہے اور مجھے افسوس ہے اتنے بڑے مجمع میں مجھے مس کوڈ کیا گیا میں نے نہ ایسی بات کی ہے نہ عمران خان نے مجھے یہ کہا بلکہ میں یہ بھی

آپ کو بتادوں کہ جب تک میں رہا عمران خان نے مجھے کبھی کسی قسم کی چیز سے نہیں روکامیں پہلے عمران خان کا دوست ضرور تھامگر اب میں ان کا سپورٹر بن گیا ہوں ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے میں نے ان کے ساتھ پانچ مہینے گزارے ہیں اور میں سمجھتا ہوں شاید ہی کسی وزیراعظم نے کسی ایف بی آر چیئرمین کو کبھی اتنا اسپیس دیا ہوگا جتنا عمران خان نے دیا۔علاوہ ازیں ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں شبر زیدی کا کہنا ہے کہ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد خبر ہے کہ وزیراعظم نے انہیں کسی کیخلاف کاروائی سے روکا، ایسا کبھی نہیں ہوا۔عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں، ہمیشہ ان کیساتھ ہوں۔ ان کی ایمانداری کی قسم کھا سکتا ہوں۔ عمران خان نے ہر لحاظ سے میرا ساتھ دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us