لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو خاندان کا امیر ترین فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ نیب نے سلمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کی مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور اربوں روپے کے شیئرز ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 209 کنازل زرعی
اراضی ہے۔سلمان شہباز کے پاس موجود زرعی اراضی چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں ہے۔سلمان شہباز کے پاکستان میں ذاتی 10 بینک اکاونٹس اور لندن میں ایک ہے۔ شریف پولٹری، شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پروڈکٹس میں بھی ان کے شیئرزہیں۔مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگرمل، چنیوٹ پاور، کرسٹل پلاسٹک، حمزہ سپننگ، رمضان انرجی اور اے جی انرجی میں بھی شئیر ہولڈر ہیں۔سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ پاور کمپنی میں ایک ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شئیرز ہیں۔ خاندان کی16 کمپنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار 700 شیئرزکے مالک ہیں۔نیب کے مطابق سلمان شہباز نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سندھ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو اہم عہدے پر فائز کردیا، تفصیلات کے مطابق ضیاء الرحمان خیبر پختونخوا حکومت کی صوبائی سروس کے ملازم ہیں انہیں ڈپٹی کمشنر سینٹرل کراچی تعینات کردیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا اہم مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ان کے
بھائی کو اہم عہدے پر فائز کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمن کو ڈپٹی کمشنر سنٹرل کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ اس وقت خیبر پختونخواہ حکومت کی صوبائی سروس میں ملازم میں۔ ضیاء الرحمن (ن) لیگ کے دور میں ڈپٹی کمشنر خوشاب بھی تعینات رہے۔ اس کے علاوہ فرحان غنی خان کو ڈپٹی کمشنر سینٹرل پنجاب سے تبادلہ کرکے ایڈیشنل سیکرٹری بلدیات کراچی تعینات کر دیا ہے۔