18 4

شریف خاندان کیخلاف بڑا اقدام، متوالے سٹپٹا گئے


لاہور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کے بھائی شہباز شریف اور بیٹی مریم کے خلاف چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ایک روز ریفرنس تیار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے شریف خاندان کے خلاف جاتی عمرہ کی رہائش گاہ کے لیے رائیونڈ میں سیکڑوں ایکڑ زمین ’غیر قانونی طور پر حاصل‘ کرنے کے حوالے سے تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ شریف خاندن کے خلاف نیا ریفرنس 7 ارب

روپے سے متعلق ہے جسے نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آئندہ ہفتے پیش کیا جائے گا جہاں چیئرمین نیب اسے احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دیں گے۔ مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ نیب کے ڈپٹی چیئرمین نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے قبل پیر کو ایک اجلاس بلایا ہے تاکہ ریفرنس پر غور کیا جاسکے۔ نیب نے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو ریفرنس میں مرکزی ملزمان نامزد کیا ہے جبکہ دیگر 16 ملزمان میں سلمان شہباز اور شریف خاندان کے دیگر اراکین شامل ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ریفرنس میں نیب کے پاس پروسیکیوشن کے 100 گواہان اور شریف خاندان کے خلاف 4 وعدہ معاف گواہ شامل ہیں اس سلسلے میں مریم نواز،

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سوالنامہ ارسال کیا گیا تاہم وہ 80 فیصد سوالات کے جوابات نہ دے سکے۔ نیب نے الزام عائد کیا کہ شریف خاندان نے منی لانڈرنگ کے ذریعے دولت کمائی اور آمدن سے زائد اثاثے بنائے۔ واضح رہے کہ بیورو نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سے متعلق تفتیش کے لیے 2 جون کو طلب کر رکھا ہے۔ دوسری جانب نیب لاہور نے نواز شریف، شہباز شریف اور ان کی والدہ شمیم بیگم کے خلاف رائیونڈ میں ان کی رہائش گاہ سمیت سیکڑوں ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر حاصل کرنے کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’شریف خاندان نے جاتی عمرہ کی رہائش گاہ سے متصل ہزاروں کنال زمین حاصل کی اور 2014 میں اسے رہائشی علاقہ قرار دے دیا، اس سلسلے میں لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق سربراہ احد چیمہ نے اہم کردار ادا کیا جبکہ لاہور کے سابق ڈی سی او نورالامین کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ اسی ہفتے کے دوران نیب لاہور نے نواز شریف، جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن اور دیگر 2 افراد کے خلاف 54 کنال زمین کے کیس میں کرپشن کا ریفرنس بھی تیار کیا ہے جسے آئندہ ہفتے چیئرمین نیب

منظور کریں گے۔ دوسری جانب شریف خاندان کے خلاف نئے ریفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’اس قسم کی خبریں پھیلانے کا مقصد میڈیا مہم کے ذریعے شریف خاندان کو ہراساں اور ان کی تذلیل کرنا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان شریف خاندان کے خلاف چاہیں جتنے جعلی ریفرنسز تیار کرلیں ان کی بے پناہ کرپشن اس قسم کی چیزوں کے پیچھے چھپ نہیں سکتی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us