120

شعیب دستگیر کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت فارغ کروایاگیا نئے سی سی پی او عمر شیخ سے دلوایا جانے والا بیان بھی اس کا حصہ قرار ۔۔۔


اسلام آباد ( آن لائن ) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی تبدیلی کے پس پردہ کہانی بھی بے نقاب ہوگئی ہے ،ذرائع کے مطابق فارغ ہونے والے آئی جی پنجاب شعیب دستگیرگزشتہ 2ماہ سے وزیراعظم عمران خان کو پنجاب پولیس کے انتظامی معاملات میں کی جانے والی مداخلت سے آگاہ کرتے آرہے تھے کیونکہ عثمان بزدار پولیس کے اہم عہدوں پر جتنی بھی تبدیلیاں کررہے تھے ان بارے آئی جی کو بہت کم اعتماد میں لیا جاتا تھا اور کہیں تقرریاں تو سفارش کی بنیاد پر بھی کی گئیں اس وجہ سے پنجاب پولیس میں بے چینی پھیل رہی تھی اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت شعیب دستگیر کو فارغ کروایاگیا اور اس کیلئے نئے سی سی پی او عمر شیخ سے دلوایا جانے والا بیان بھی اس کا حصہ تھا ۔ یہ گیم اس وقت شروع ہوئی جب گزشتہ دنوں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز

گل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملے اور عمر شیخ کو آگے لانے اور لاہور پولیس سے متعلق تمام امور ان کی نگرانی میں دینے پر بات چیت ہوئی عمر شیخ کی تقرری میں بھی آئی جی شعیب دستگیر کو نظر انداز کیاگیا اور جب عمر شیخ کے متنازعہ بیان پر شعیب دستگیر نے وزیراعلیٰ سے ان کیخلاف کارروائی کیلئے کہا تو سردار عثمان بزدار نے مکمل طور پر اس سے انکار کردیاجس پر شعیب دستگیر گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے اور انہیں تمام تر صورتحال بتائی عمران خان نے ان کی بات سنی اور صرف یہ کہا کہ وہ اس معاملے کی انکوائری کروائینگے ۔ حیرت انگیز طور پر عمران خان اس وقت شعیب دستگیر کو تبدیل کرنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا البتہ انہوں نے انکوائری تونہیں کروائی بلکہ عثمان بزدار اور ایک اور اہم شخصیت کی سفارش پر آئی جی کو تبدیل کروادیا تاہم اس حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عثمان بزدار بعض علاقوں میں اپنی مرضی کے پولیس افسران کی تعیناتی چاہتے تھے حالانکہ تھوڑا عرصہ پہلے ہی ان پر افسران کی تقرریا ں کی گئیں تھیں اس کے علاوہ ب

عض ایم این ایز اور صوبائی وزراء بھی مرضی کے ایس ایچ اوز تک اپنے حلقوں کی حدود میں تعینات کروانے کے خواہش مند تھے مگر آئی جی نے بہت سی سفارشیں رد کیں اور یہ موقف اختیار کیا کہ کہیں افسران تو چند ماہ قبل ہی تعینات ہوئے ہیں ان کو فوری طور پر تبدیل کرنے سے اچھا تاثر نہیں جائیگا جس پر عوامی نمائندے بھی ان کیخلاف ہوگئے اور عثمان بزدار پہلے ہی ان کے خلاف تھے اور عمر شیخ کے معاملے نے جلتی پر تیل کا کام کیااور آخر کار انجام ان کی تبدیلی کی صورت میں سامنے آیا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us