30 6

شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے 6 ایم پی ایز کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والے ارکان کی بنیادی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ ارکان اسمبلی کو ان شوکاز

نوٹسز کا جواب ایک ہفتے میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ 10 مارچ کو مسلم لیگ ن کے 6 اراکین پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی۔ ان ارکان میں چوہدری اشرف، نشاط ڈاہا، محمد ارشد، فیصل نیازی ، اظہر عباس اور غیاث الدین شامل تھے۔ ن لیگی ایم پی اے نشاط ڈاہا نے ملاقات کے بعد مختلف ٹی وی پروگراموں کے دوران کہا تھا کہ اگر وہ لوٹے ہیں تو پھر نواز شریف بھی لوٹا ہے، اگر پارٹی انہیں نکالنا چاہتی ہے تو نکال لے، وہ حلقے کے عوام کی ترقی کی خاطر وزیر اعلیٰ سے ملے تھے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کرونا وائرس کے بڑھتے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر کینیڈین وزیر اعظم کی بیوی کو کرونا وائرس ہوسکتا ہے تو پھر پاکستان کے 30 سے 40 فیصد اراکین پارلیمنٹ کو بھی کرونا ہوچکا ہوگا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کرونا وائرس کے خطرے پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم کی بیوی کو کرونا ہوچکا ہے، ہاؤس کے 30 سے 40 فیصد لوگوں کو کرونا وائرس ہوچکا ہوگا۔ ان کی اس بات پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے برجستہ کہا ’ اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو‘ ۔ شاہد خاقان عباسی نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کر رہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کرونا وائرس کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھے ، یہ ایک بہت ہی سنجیدہ معاملہ ہے ، اس کی وجہ سے سکول ، کالجز بند کردیے گئے ہیں اور میچز منسوخ ہوچکے ہیں ، اس لیے ہماری حکومت کو اپوزیشن کو گرفتار کرنے کی بجائے اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے، اس معاملے پر ہاؤس کا مشترکہ اجلاس بلایا جانا چاہیے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us