شہبازشریف سے نیب تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی | Insafnews

شہبازشریف سے نیب تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)شہبازشریف سے نیب تحقیقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، سے 37 سوالات کئے گئے جن میں سے وہ صرف 4 کے جواب دے سکے۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف ایک گھنٹہ تک نیب ٹیم کے سامنے موجود رہے۔ شہباز شریف نے دوران تفتیش کیمرہ ہٹانے کا مطالبہ کیا، نہ ہٹانے پرشہبازشریف اٹھ کر باہر چلے گئے تاہم بعد ازاں کچھ سوچ کر خود ہی واپس آ گئے۔نیب ٹیم نے شہبازشریف کیلئے 37 سوالات تیار کر رکھے تھے جن میں سے اپوزیشن لیڈر صرف 4 کے جوابات دے سکے۔

نیب ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ آپ کے خلاف 7 ارب روپے کا ریفرنس تیار ہے، کوئی جواب ہے تو بتا دیں، جس پر شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ میں نے ایک روپیہ تنخواہ نہیں لی۔شہباز شریف نے انیل مسرت سے لیے گئے قرض کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔ نیب میں پیشی کے دوران شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ بتائیں بارکلے بینک سے کتنا قرض لیا۔ شہباز شریف نے ہارون یوسف اور عاصمہ داڑ لیے گئے قرض کی تفصیلات بھی بتائیں۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے روبرو فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ رکھی گئی اور 4 مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق بھی پوچھا گیا۔دنیا نیوز کے رپورٹر حسن رضا کے مطابق شہبازشریف نیب ٹیم کے سامنے پیش، دوران تحقیقات سموسے، چکن نگٹس اور کباب اور کافی پیش کی گئی۔ لیکن سوالات انتہائی سخت کئے جارہے ہیں آج کی نیب ٹیم تین افراد پر مشتمل نہیں بلکہ 9 افراد شامل، بینکر، ان لینڈ ریونیو اور قانونی ایکسپرٹ بھی موجود ہیں۔صحافی علینہ شگری کے مطابق شہباز شریف نے نیب کو جواب دیا کہ میرا صرف دودھ کا کاروبار نہیں، میں کٹے بھی بیچتا، مرغی اور انڈے بھی فروخت کرتا ہوں،اس سے قبل آج اینکر عمران ریاض خان نے بھی شہباز شریف کی نیب میں

پیشی کے بعد ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ،شہبازشریف نے آج نیب کے دفتر میں تسلیم کیا ہے کہ کرپشن ہوئی ہے۔میرا اس کرپشن سے کوئی تعلق نہیں ہے، یہ میرے بیٹوں اور میرے دامادوں نے کی ہے۔ شہباز شریف نے اپنی فیملی سے یہ کہہ کر لاتعلقی اختیار کرلی ہے کہ میرا اس سے کوئی تعلق نہیں لیکن یہ کرپشن ہوئی ہے۔اندرونی کہانی بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ پہلے 15 منٹ میں شہبازشریف کی وہاں لڑائی ہوگئی تھی۔ شہبازشریف نے ان سے کہا کہ کیمرہ بند کریں، نیب نے کہا کہ کیمرہ بند نہیں ہوگا ، آپ تو ٹی وی پر کہتے تھے کہ یہ ساری چیزیں پبلک کی جائیں اور لائیو دکھائی جائیں۔اینکر عمران ریاض نے دعویٰ کیا تھا کہ اسکے بعد نیب نے شہباز شریف کے سامنے کچھ ٹرانزیکشن رکھیں جو شہباز شریف کے اکاؤنٹ میں

غلطی سے ہوگئیں تھیں، یہ دیکھ کر شہبازشریف کو پسینہ بھی آگیا تھا جب نیب نے پوچھا کہ یہ آپکےپرسنل اکاؤنٹ میں ٹی ٹیاں ہوئی ہیں۔ سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا یہاں تک کہنا ہے کہ شہباز شریف نیب میں صرف اپنے بیٹوں اور دامادوں کا نہیں کہہ کر آئے بلکہ وہ نیب کو مریم نواز اور نواز شریف کی کرپشن کے ثبوت بھی مہیا کر آئے ہیں، انہوں نے پوری ن لیگ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کو 2 جون کو طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے اور لاہور ہائی کورٹ سے 17 جون تک عبوری ضمانت حاصل کرلی۔ عدالت نے نیب کو شہباز شریف کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کوویکسین لگانے سے روک دیا گیا
سینیٹ کی گاڑیوں کا غیرقانونی استعمال کا انکشاف
ایسا اعزاز جو عمران خان کے پاس بھی نہیں
عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان
اہم فیصلہ
4 ممالک سے مسافر پروازوں کی آمد پر پابندی عائد

تازہ ترین ویڈیو
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us