24 9

شہبازشریف نے چینی سکینڈل کا اصل ذمہ دار وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا


لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے چینی سکینڈل کا اصل ذمہ دار وزیراعظم عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن نے چینی برآمد کرنے کے اصل ذمہ دار عمران خان کا بیان ریکارڈ نہیں کیا، انکوائری کمیشن کی رپورٹ محض ایک دھوکہ ہے۔ اگر وزیراعظم نوازشریف جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتے ہیں، ہم خطاکار دن رات نیب کی پیشیاں بھگت سکتے ہیں،عقوبت خانے اور جیلیں بھگت سکتے ہیں تو ان کو کون سا

سرخاب کا پر لگا ہوا ہے کہ یہ چینی انکوائری کمیشن کے روبرو پیش نہیں ہوسکتے؟وزیراعظم عمران خان کے کمشن کے سامنے پیش نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کمیشن اتنا کمزور اورخوفزدہ ہے کہ وزیراعظم کو بلانے کی جرات نہیں کرسکا۔ جمعرات کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کا چینی انکوائری کمشن بنانا الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔ یہ معاملہ سبسڈی کا نہیں ہے۔ ماضی میں بھی مختلف حکومتیں گندم اور چینی کی برآمد پر سبسڈی دیتی رہی ہیں۔ لیکن اس کی بنیادی شرائط ہیں۔ ایک بنیادی شرط یہ ہے کہ جو چیز برآمد ہونی ہے، اس کا اضافی ذخیرہ آپ کے پاس موجود ہونا چاہئے۔ پہلے آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کے پاس مقامی سطح پر ضروریات پوری کرنے کے لئے وہ متعلقہ چیز موجود ہونی چاہئے۔ یہ طریقہ غیرملکی زرمبادلہ ملک کے حاصل کرنے کا بھی ایک طریقہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2018-19 کے سال میں گنے کی پیداوار کے اعدادوشمار سے ثابت ہوجائے گا کہ چینی برآمد

کرنے کے لئے اس کا اضافی ذخیرہ ملک میں موجود نہیں تھا۔ طلب اور کھپت میں توازن کے لئے اضافی زخیرہ نہیں تھا، اس لئے یہ مجرمانہ فیصلہ تھا۔ ای سی سی کے فیصلے پر ذمہ دار وزیراعظم ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اسدعمر صاحب کو مقررکیا جنہوں نے فیصلہ کیا۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ نے خبردار کیا کہ اضافی چینی موجود نہیں ہے، ایکسپورٹ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ای سی سی کے فیصلے کی توثیق وفاقی کابینہ کرتی ہے جس کی صدارت وزیراعظم کرتا ہے۔انہوں نے کہ 2016کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیراعظم پابند ہے۔ کیونکہ وزیراعظم اور کابینہ کو ان تمام فیصلوں کا ذمہ دار بنایاگیا۔ اسی طرح صوبوں میں وزرااعلی اورکابینہ اس کے ذمہ دار ہیں۔ شہبازشریف نے کہاکہ گندم چینی کے فیصلے کھلی آنکھوں، کانوں اور پورے ہوش وہواس سے کیا ہے۔ یہ ایکسپورٹ کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے کیا۔ مسلم لیگ(ن)کے صدر نے کہاکہ معاملہ افراد کا نہیں، اصل معاملہ حکومت کے مجرمانہ فیصلے کا ہے۔ یہ کئی سو ارب کی ڈاکہ زنی ہے۔وزیراعظم نے برآمد کی اجازت دی تو شوگرملوں نے اس حکومتی پالیسی سے فائدہ اٹھایا۔

نومبردسمبر2018 میں روپے اور ڈالر کے درمیان فرق 125 روپے تک تھی۔ بعد میں ڈالر کی قیمت 160 پر پہنچ گئی۔ ہر کلوگرام اور ٹن چینی برآمد کرنے والوں نے اربوں روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ حکومت نے اس عمل کو نہیں روکا۔ انہوں نے کہاکہ چینی کی برآمد کے بعد ملک میں چینی کی قلت پیدا ہوئی۔ پھر غریب آدمی پر ڈاکہ ڈالا گیا۔ 52 روپے کلو چینی 90 روپے تک پہنچ گئی۔ چینی کی قیمت بڑھا کر اربوں روپے پھر کمالئے گئے۔شہبازشریف نے کہاکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ساری زندگی عمران خان صاحب کا کچن چلایا ہے۔ جو شخص دو لاکھ روپے انکم ٹیکس دیتا ہے، اس کے کروڑوں روپے کے اخراجات کس نے برداشت کئے؟ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ کارروائی تو وزیراعظم کے خلاف ہونی چاہئے۔ سوال تو یہ ہے کہ اس چوربازاری اور ڈاکہ زنی کا فیصلہ کس نے کیا؟ فیصلہ تو وزیراعظم نے کیا لیکن مورد الزام ان کو ٹھہراتے ہیں جنہوں نے وزیراعظم کے اس فیصلے کے تحت برآمد کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us