work 1 78

شہبازشریف کو پکڑ تو لیا ہے لیکن اب ان ساری باتوں کا بھی جواب دو مریم اورنگزیب پھر میدان میں آگئیں، کھری کھری سنا ڈالیں


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت ڈرامے کر کے اپنی ملک دشمن کارکردگی سے عوام کی نظریں نہیں ہٹا سکتی، فواد چوہدری قوم کو یہ بھی بتاتے کہ شہباز شریف نے کبھی سرکاری رہائش گاہ یا ملٹری سیکرٹری کا گھر استعمال نہیں کیا، شہباز شریف کینسر میں مبتلا رہے لیکن علاج سرکاری

خرچے پر نہیں کروایا،فواد چوہدری ذاتی کاموں کے لئے عمران خان کے خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر جواب دیں۔ جمعہ کو مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کے زیراستعمال پنجاب حکومت کا جہاز سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ناقابلِ پرواز قرار دیا تھا، لیکن استحاق کے باوجود سابق وزیراعلی پنجاب نے 4 ارب روپے مالیت کا نیا ہیلی کاپٹر نہ خریدا اور قومی بچت کی خاطر زندگی کا خطرہ مول لے کر ناکارہ ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے، یہ جہاز بعد میں گر کر تباہ بھی ہوگیا تھا۔ شہبازشریف نے جب بھی نجی جہاز استعمال کیا حکومت سے ایک پیسہ نہیں لیا جب کہ وفاقی حکومت سے کرائے پرہیلی کاپٹر لیتے تھے۔ترجمان(ن)لیگ نے کہا کہ وزیراطلاعات فواد چوہدری قوم کو یہ بھی بتاتے کہ شہباز شریف نے کبھی سرکاری رہائش گاہ یا ملٹری سیکرٹری کا گھر استعمال نہیں کیا، بطور وزیراعلی تمام گاڑیوں کا خرچہ اپنی جیب سے کیا، کھانے اور مہمان داری بھی اپنی ہی جیب سی کی، کبھی سرکاری خرچے پر بیرون ملک دورہ نہیں کیا اور وہاں جب بھی عشائیہ دیا اپنی جیب سے دیا۔ شہباز شریف کینسر میں مبتلا رہے لیکن علاج سرکاری خرچے پر نہیں کروایا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری ذاتی کاموں کے لئے عمران خان کے خیبرپختونخوا کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر جواب دیں اور بتائیں کہ چیئرمین تحریک انصاف نے سرکاری خرچ پر کروڑوں روپے کی چائے پی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us