work 1 72

شہبازشریف کو کس کی اجازت کے بغیر گرفتار کیا گیا گرفتار ہونے والے شہباز شریف کو دنیا کے کن ممالک نے شاباش دی تھی حکومت کو مسلم لیگ (ن) سے کس بات کا خوف ہے، شدید رد عمل سامنے آگیا اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے، سیاسی مخالف پر عبرت کا نشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کا نقصان کرچکی ہے،مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اعلا میہ


اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے، سیاسی مخالف پر عبرت کا نشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کا نقصان کرچکی ہے،مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اعلا میہ لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پا کستان مسلم لیگ(ن)کی پارلیمانی پارٹی نے قو می اسمبلی میں قا ئد حز ب اختلاف میاں شہبازشریف کی گرفتاری کو

سیاسی مخالفین کے خلاف کارروائی قرار دے دیا۔شہبازشریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر اپوزیشن لیڈرکی گرفتاری خلاف قانون ہے، سیاسی مخالف پر عبرت کا نشان بنانے کی روش پہلے بھی قوم کا نقصان کرچکی ہے۔جمعرات کو جا ری کیئے جا نے والے مسلم لیگ (ن)کے اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ شہباز شریف نے اپنی زندگی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے وقف کی، چین اور ترکی سمیت جس کو ساری دنیا نے شاباش دی اور اس کی مثال دی، نیب نے اسے گرفتار کرلیا۔پارلیمانی پارٹی کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کے خلاف نیب کے استعمال کی بدقسمت تاریخ دہرائی جارہی ہے، ضمنی الیکشن کے موقع پر گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ حکومت (ن)لیگ سے کتنی خوفزدہ ہے، آزادانہ غیر جانبدارانہ الیکشن کو مخالفین اپنی سیاسی موت سمجھتے ہیں۔(ن)لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرف کے ستم کو (ن)لیگ کی قیادت،کارکنوں نیجرات اور بہادری سے گزارا، مسلم لیگ(ن)تمام صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے، قائدین کی مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیاجائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us