work 1 122

شہبازشریف کی گرفتاری سے حکومت کےلئے کون سی مشکل آن کھڑی ہوئی اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اندر ہی اندر سے جشن منانے لگ گئے


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری نے اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے ۔ پیپلزپارٹی اور متحدہ مجلس عمل نے شہباز شریف کی گرفتاری کی آڑ میں احتجاج کے زور پر اپنے اہم رہنماؤں کے خلاف نیب اور حکومت کو دباؤ میں لانے کی پالیسی سے اتفاق کر لیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی بھی متحدہ

اپوزیشن کی کشتی میں سوار ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق آپس کے واضح تضادات اور اختلافات کو وقتی طور پر بھلا کر متحدہ اپوزیشن نے حکومت اور نیب کے خلاف زور دار احتجاج کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی صف اول کی قیادت کو تحفظ دینے کے لئے مسلم لیگ(ن) کے ساتھ بادل نخواستہ بیٹھنے پر تیار ہوئی ہے جبکہ متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے خلاف جاری تحقیقات پر اثر انداز ہونے کے لئے اس اتحاد کا حصہ بننے پر تیار ہوئی ۔ عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا میں پہلے ہی تحریک انصاف سے سخت عاجز آئی ہوئی ہے اور اس کے کئی راہنماؤں کے خلاف بھی تحقیقات جاری ہیں ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ(ن) ، پیپلزپارٹی ،متحدہ مجلس عمل اور عوامی نیشنل پارٹی قومی اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس میں زبردست احتجاج کرنے کی خواہش مند ہیں اور اس کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ مزید برآں چاروں سیاسی جماعتیں عوامی طاقت کا مشترکہ مظاہرہ کرنے کے لئے بھی تیار ہو چکی ہیں ۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومت نے احتساب کے عمل میں کسی بھی قسم کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے اپنی پارٹی اور اتحادیوں پر واضح کر دیا گیا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کا عمل روکنے کے لئے حکومت کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی اور نہ ہی متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کا دباؤ قبول کیا جائے گا ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us