اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کہتے ہیں کہ کرپشن کیسز کا سامنا کرنے والوں کو حکومت کو بھاشن دینا زیب نہیں دیتا۔ عوام کا پیسہ بے دردی سے لوٹنے والے حساب کےلئے
جوابدہ ہیں۔ انھوںنے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام کی قائل نہیں ہے لیکن کرپشن کیسز کا سامنا کرنےوالے کس منہ سے حکومت کو بھاشن دیتےہیں۔ شہباز گِل کا کہنا تھا کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے کورونا وبا کو کنٹرول کیا گیا،
اپوزیشن اس وقت احتساب سے بھاگ کر کورونا کے پیچھے چْھپ رہی ہے، کاغذ کے شیر بیرونِ ملک سے کورونا کے خلاف مدد کرنے آئے اور خود ڈھیر ہوگئے۔