23 6

شہباز شریف اپنے ٹریک پر خود پھنس گئے، تمام چوروں اور ڈاکوئوں کو تُن کر رکھنا چاہیے، انتہائی دھماکہ خیز باتیں


لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب 31جولائی سے پہلے جھاڑو پھیر دے گی اورجو ضمانتوں کے مزے لے رہے ہیں سب فارغ ہو جائیں گے ،نیب کے موجودہ قانون کے حق میں ہوں اور اگر ترامیم لائی گئیں تو حمایت نہیں کروں گا ، تمام چوروں اور ڈاکوئوں کو تُن کے رکھنا چاہیے ،شہباز شریف نے کووڈ نائنٹین کی آڑ میں چھلانگ لگائی لیکن پھنس گیا ہے ، لاک ڈائون

شہباز شریف کیلئے لاک اپ بن سکتا ہے ، اس وقت کوئی اپوزیشن نہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی، عید الفطر کیلئے 24کروڑ روپے کی ایڈ وانس ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں ، اگر ہمیں پیر یا منگل تک اجازت نہ ملی تو پھر ٹرینیں چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے اور 24کروڑ روپے واپس کرنا پڑیں گے، ہمارے محکمے کیمعاشی حالات انتہائی خراب ہیں اگر یہی صورتحال بر قرار رہی تو ڈیفالٹ ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ پوری دنیا میں ٹرین سروس بحال ہے لیکن پاکستان میں الٹا چل رہا ہے ، یہاں آدھا تیتر اورآدھا بٹیر والی پالیسی ہے ، پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دیدی گئی ہے ، جہاز چل رہے ہیں لیکن صوبے ٹرین آپریشن نہیں چلانے دے رہے ۔ ہم نے اپنے تمام ایس او پیز تیار کر لئے ہیں اور اجازت ملی تو 50سے60فیصد بکنگ سے15اپ اور15ڈائون ٹرینیں چلائی جائیں گی ، کورونا کی وجہ سے خصوصی سٹاف ٹرینوں کے ساتھ روانہ ہوگا ۔ میں پیر کے روز اسلام آباد جائوں گا ،ہم صرف وزیر اعظم کو جانتے اور مانتے ہیں ،امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان خصوصی مہربانی کریں گے ،میں پیر کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر کے ٹرین آپریشن کے حوالے سے حتمی اعلان کروں گا ۔ انہوںنے کہا کہ مسافروںنے عید الفطر کے لئے آن لائن ایڈوانس بکنگ کرالی ہے اور 24کروڑ روپے کی ٹکٹیں بک ہو چکی ہیں اور ٹرین آپریشن شروع ہونے کی صورت میں انہیں ترجیح دی جائے گی ۔ اگر پیر یا منگل تک اجازت ملی تو چوبیس گھنٹے میں ٹرینیں چلانے کی پوزیشن میں ہوں گے لیکن زیادہ تاخیر کی صورت میں ٹرینیں نہیں چلا سکیں گے اور ہمیں 24کروڑ روپے مسافروں کوواپس کرنا ہوںگے ۔انہوں نے کہا کہ میں ریلوے کے مزدوروںکو سلیوٹ پیش کرتا ہوں جنہوں نے ایک بھی چھٹی نہیں کی اور ہم نے 1054کوچز ٹھیک کی ہیں، جعفر ایکسپریس کو بھی نئی شکل میں چلائیں گے

۔انہوںنے کہا کہ ریلوے کے پاس اب کچھ بھی نہیں ہے اور ہمارے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں اور یہ خدشہ ہے کہ کہیں محکمہ ڈیفالٹ نہ کر جائے ہم نے سوا 5ارب روپے تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ادائیگی کرنا ہوتی ہے اور یہی صورتحال رہی تو مرکزی حکومت کو سبسڈی دینا پڑے گی ۔ہم قبضہ گروپ نہیں ہیں اگر ٹرینیںنہ چلیں تو عید الفطر کے پندرہ روز بعد مسافروں کے پیسے واپس کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی والے کیوں نیب قانون میں ترامیم مانگ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیںنیب کو ختم کردو ، 31جولائی تک نیب جھاڑ و پھیر دے گی اور جو ضمانتوں کے مزے لے رہے ہیں سب فارغ ہو جائیں گے، عید کے بعد دونوں طرف سے گرفتاریاں ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ اگر مونس الٰہی نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے تو اچھی بات ہے ، انہیں اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، چوہدری برادران سمجھدار لوگ ہیں وہ گیلی جگہ پر پائوں نہیں رکھتے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us