81

شہباز شریف نے آصف زرداری کو گلے میں پٹا ڈال کر سڑکوں پر گھسیٹنے کا فیصلہ کیوں ملتوی کر دیا؟


اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )سینئر صحافی اورمعروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو یاد ہوگا کہ شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو گلے میں پٹا ڈال کر سڑکوں پر گھسیٹنے کا فیصلہ کیا تھا یہ تو آصف علی زرداری کی خوش قسمتی ہے کہ وہ بیماری کی وجہ سے بچ گئے، کیونکہ شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو بیماری کی وجہ سے گھسیٹنے کا فیصلہ ملتوی کیا ہوا ہے۔یاد رہے کہ ملک کی دوبڑی اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی

 

کی اعلی قیادت کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔مسلم لیگ (ن)کا اعلی سطحی وفد پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی قیادت میں گزشتہ شام سابق صدر آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے بلاول ہاس پہنچا تھا ۔ ملاقات میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو، فرحت اللہ بابر، نوید قمر، وقار مہدی اور عاجز دھامرا بھی موجود تھے جبکہ مسلم لیگ(ن)کے وفد میں مریم اورنگزیب، احسن اقبال، زبیر احمد، رانا مشہود اور شاہ محمد شاہ شامل تھے۔آصف علی زرداری نے اپنی علالت کے باوجود بلاول ہائوس کے دروازے پر آکر میاں شہباز شریف اور ان کے رفقاکا بڑی گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ سابق صدر آصف زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں قومی سیاست سے متعلق اہم امور زیربحث آئے۔باخبر زرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے موجودہ حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں، حالیہ گرفتاریوں اور نیب کاروائیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اصولی فیصلہ کرلیا اور انہوں نے اس رائے کا اظہار بھی کیا کہ حکومت اپنی مخالف سیاسی شخصیات کو

 

عوامی حقوق کی جدوجہد سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن کی صفوں میں کامل اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی کے انعقاد پر اتفاق کیا اور اسے وقت کی ضرورت قرار دیا۔ملاقات میں طے کیا گیا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے اے پی سی کی تاریخ کا اعلان ہوگا۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ پارلیمان میں موجود تمام ہم خیال جماعتوں کیساتھ رابطے بڑھائے جائیں گے اوراب خاموش رہنے یا مصلحت کا شکار ہونے کا وقت نہیں رہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu