58

شہباز شریف کا کراچی میں پرتپاک استقبال ‎


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، ا ین این آئی )قائد حزب اختلاف شہبازشریف آج کراچی پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا ،شہریوں نے ان کے سامنے مسائل کے انبار لگا دئیے ،اس موقع پر صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نوازشریف کا ملک ہے ۔ جب علاج مکمل ہو گا تو نوازشریف واپس آ کر پیش ہو جائیں گے ۔ صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ پورا ملک مسائل کا شکار ہے ،

 

اپوزیشن فعال کب ہو گی ؟ جس پر شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کراچی پھل بیچنے نہیں آیاا
ہوں ۔دریں اثنا متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسانی جان کی قیمت نہیں ہوسکتی لیکن جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کی مالی مدد کی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ جن گھروں میں سیلاب سے اموات ہوئی ہیں، مالی امداد کی فراہمی سے ان کی مشکلات کم کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ مکانات، دکانوں اور فصلوں کے نقصانات کا سامنا کرنے والوں کو معاوضہ ادا کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کی مشاورت سے امدادی پیک کا اعلان کرے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کو سیلاب سے متاثرہ عوام کا کوئی احساس نہیں، انہیں کراچی آنے کی توفیق تک نہ ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم فضول باتوں میں وقت ضائع کرنے کے بجائے مصیبت میں گھرے عوام کی خدمت پر توجہ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ مصیبت زدہ عوام وفاق کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت سیاست کے بجائے اپنا فرض پورا کرے اور سندھ حکومت کی مدد کرے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن گھر گھر جاکر امدادی کاموں میں ہاتھ بٹائیں اور دین ودنیا دونوں کمائیں ۔ اس معاملے میں ذاتی طورپر نگرانی کروں گا، پارٹی کی قیادت اور کارکنان مصیبت زدہ عوام کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ یہ مصیبت کا وقت ٹل جائے گا، متاثرین سے یک جہتی کرنے کراچی آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سیلاب، مہنگائی اور غربت میں پھنسی ہے۔ وزیراعظم ‘این۔آر۔او نہیں دوں گا’ میں پھنسے ہوئے ہیں

 

۔ انہوںنے کہاکہ آٹے، چینی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، وزیراعظم ‘این آر او کے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عوام کے مسائل حل کریں۔ ورنہ قوم انہیں معاف نہیں کرے گی ۔ شہبازشریف نے ملیر کے پارٹی رہنماوں فروز خان، ملک تاج اورحاجی امین مانا سمیت کارکنان کا شکریہ ادا کیا۔قبل ازیں شہبازشریف نے ملیر میں پارٹی رہنماوں فروز خان، ملک تاج اورحاجی امین مانا سمیت دیگر کارکنوں سے بھی ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کا پیغام ہے وفاق سندھ حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے اور حکومت مناسب مالی معاونت کا بندوبست کرے۔انہوں نے زور دیا کہ کراچی میں نواز شریف کے شروع کیے گئے گرین لائن منصوبے کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور متعلقہ وزرا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملیں اور مسائل کا حل تلاش کریں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us