شہباز شریف کی گزشتہ 10 سال میں کتنی آمدن رہی اور ٹیکس کتنا دیا؟ حیران کن تفصیلات


لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنی گزشتہ 10 سال کی زرعی آمدن اور اس پر ادا کیے جانے والے ٹیکس کا ریکارڈ نیب کو جمع کرادیا ہے۔نیب دستاویز کے مطابق شہبازشریف نے 10سال کے دوران 8 کروڑایک لاکھ ایک ہزار 705 روپے کمائے جس پر انہوں نے مجموعی طور پر 1کروڑ 10 لاکھ 21 ہزار 89 روپے ٹیکس دیا۔2009میں شہباز شریف کی آمدنی

30 لاکھ اور ٹیکس 3 لاکھ 93 ہزار جمع کرایا، شہباز شریف نے سب سے زیادہ کمائی 2011 میں 1 کروڑ 65 لاکھ 46 ہزار 705 روپے کی اور اسی برس انہوں نے سب سے زیادہ ٹیکس بھی ادا کیا ۔ انہوں نے 2011 میں 27 لاکھ 82 ہزار 500 روپے کا ٹیکس جمع کرایا۔نیب دستاویز کے مطابق گزشتہ 6 سال میں شہباز شریف کی آمدنی کم ہوئی جس کے باعث انہوں نے ٹیکس بھی کم دیا۔ گزشتہ 3 سال میں شہباز شریف نے 88 لاکھ کمائے اور 12 لاکھ 9 ہزار 250 روپے جمع کرایا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کو اب تک 2500 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ پاکستانی معیشت کا حجم سکڑ کر

415 کھرب روپے رہ گیا ہے۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اقتصادی ماہرین کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو رواں سال 2500 ارب روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، کورونا نے معیشت کے ہر شعبے کو متاثر کیا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے پاکستانی معیشت 25 کھرب روپے سکڑ گئی ہے اور اس کا حجم 440 کھرب سے کم ہو کر 415 کھرب روپے تک رہ گیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رواں سال جی ڈی پی گروتھ 3فیصد ہدف کے

مقابلے میں منفی 0.4فیصدرہی اور مجموعی طور پر جی ڈی پی کی مدمیں نقصان 3.6فیصدتک ریکارڈ کیاگیا۔ نئےمالی سال کےلیےجی ڈی پی گروتھ کاہدف 2.3فیصد تجویز کیا گیا ہے تاہم عالمی مالیاتی ادارے اورماہرین پاکستان کی معیشت میں 1.9فیصد گروتھ دیکھ رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us